پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویسٹ انڈیز کا شائقین کو ایک کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ویسٹ انڈیز(نیوز ڈیسک)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔
ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل نہ کرنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
پی سی بی کے رواں مالی سال کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔
جمعرات کو محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار اورگزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت عمدہ پرفارمنس والے ریجن کو انعام دیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔
بورڈ آف گورنرز کے ممبران ظہیر عباس،سجاد علی کھوکھر،ظفر اللہ، طارق سرور، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عامر میر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ہیڈ وویمنز کرکٹ رافعہ حیدر نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ انوار غنی، مصطفیٰ رمدے، دانیال گیلانی،انوار احمد خان، ڈاکٹر شفیع الرحمان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ آخر میں مبر بورڈ آف گورنرز انوار غنی نے دعائے خیر کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی بجٹ