ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے اہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان میچز کے ٹکٹوں کی تشہیر کا آغاز کر دیا ہے اور شائقین کو متوجہ کرنے کے لیے ایک پروموشن متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک ٹکٹ کی قیمت پر دو ٹکٹس دیے جائیں گے، یعنی سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو ان ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان میچز کو تبدیل نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
کرکٹ میں سیاست، مودی سرکار نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی کردیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ بنگلہ دیش کا مجوزہ دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا جس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ دورہ 17 سے 31 اگست تک ہونا تھا جس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل تھے۔
بی سی سی آئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا جس میں میڈیا رائٹس کی فروخت بھی شامل تھی، لیکن اب یہ عمل روک دیا گیا ہے، براڈکاسٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سیریز اب طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہو رہی۔