بھارتی پراکسیز فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان کی دہشت گردی کےناقابل تردیدشواہد سامنے آ گئے۔

مودی سرکار ریاستی سرپرستی میں اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سکیورٹی فورسز پرحملہ بھارت اور فتنۃ الخوارج کےناپاک گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔

 پاکستان نے متعدد بار بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے متعدد بار پریس کانفرنس میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے ہیں۔

29 اپریل 2025 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 25 اپریل کو جہلم کے قریب سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا، جس کےقبضے سے ایک دیسی ساختہ بم (IED)، ڈرون، متعدد موبائل فونز اور 10 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار شخص نے بھارت میں تربیت حاصل کی، فرانزک تجزیے سے بھارتی آرمی افسران سے رابطوں کے شواہد ملے۔ میجر سندیپ اور کئی بھارتی افسران کی ہدایت پر پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحے میں بھی فتنۃ الہندوستان کے مہرے اپنے بھارتی ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں رہے۔

را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس منظم انداز میں پاکستان میں دہشتگردی، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے بیانیے کو پروموٹ کرتے ہیں۔  بھارتی حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو بھی بلوچستان ہی سے گرفتار کیا گیا تھا، جس نے بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کے بیانات سے بھی بھارتی دہشتگردی کے واضح ثبوت ملے  ہیں۔ بھارت کادہشت گردانہ چہرہ عالمی سطح پر بھی بےنقاب ہو چکا ہے۔

اُدھر  کینیڈا میں مقیم خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل بھی اسی ایجنڈے کی کڑی ہے۔ اقوام عالم کو بھارتی پراکسیز فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی دہشتگردی اور انسانی جرائم کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا  کسی مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی اور ناقابل تردید شواہد سے واضح ہے کہ بھارتی جنگجو پالیسیز خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فتنۃ الہندوستان فتنۃ الخوارج اور فتنۃ

پڑھیں:

پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں، چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد  ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 خارجی ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک  
  • پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،محسن نقوی
  • ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کارروائی، فتنۃ الخوارج سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
  • خارجی دہشتگرد کے فتنۃ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
  • خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات
  • پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق