پشاور :سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
(عبدالشہید پراچہ) پشاور میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ،فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک ہوگیا،دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے,ہلاک دہشت گرد خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، ہلاک خودکش حملہ آور منیر کے ہینڈلر کی شناخت کی کارروائی جاری ہے۔
شاہدرہ : پولیس کی کارروائی، 3رکنی نقب زن گینگ گرفتار
یہ بھی پڑھیں:افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ،کیا توسیع ہوگی؟
تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں واقعے کا مقدمہ درج کرکےخصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔