لاہور: تنخواہوں کے بعد وزرا کی رخصت الاؤنس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پنجاب میں وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد رخصت الاؤنس میں بھی اضافہ کریا گیا۔
عوامی نمائندوں کے قوانین ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا، پنجاب منسٹر تنخواہ، الاؤنس ،مراعات ایکٹ 1975 میں ترامیم کرلی گئی۔
ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد اب وزرا کو لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر ملے گا ۔اس سے پہلے تنخواہ کا 72 فیصد الاؤنس دیا جاتا تھا۔ اب رخصت کے دوران کٹوتی کی بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے ملے گی، ڈپٹی اسپیکر کی چھٹی پرکٹوتی کے بغیرپوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزارہوگی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں، الاؤنسز بارے بل سینیٹ میں جمع
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق مسلم لیگ نون کی سینیٹر کا سینٹ میں پیش کردہ بل کے متن کے مطابق ایس ای سی پی کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل سینیٹ میں جمع ہو گیا، بل مسلم لیگ نون کی سینیٹر انوشہ رحمان نے جمع کروایا۔ بل کے متن کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ پرائیویٹ ممبر بل میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997ء کی دفعہ 3 اور دفعہ 5 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
دفعہ 3 کے تحت کمیشن کو انتظامی خودمختاری کے ساتھ مالی خودمختاری بھی حاصل ہے، مجوزہ ترمیم سے ایس ای سی پی کی مالی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔ ایس ای سی پی ایکٹ 1997ء کی دفعہ 5 کی شق 4 کے تحت کمشنرز اور چیئرمین کا معاوضہ کمیشن مقرر کرتا ہے، مجوزہ ترمیم کے تحت تنخواہ کا تعین بورڈ وفاقی حکومت کی منظوری سے کرے گا۔ کمیشن کا چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہوں بارے فیصلے کا اختیار ختم ہوجائے گا۔