Al Qamar Online:
2025-10-31@05:35:09 GMT

فضل الرحمان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر برس پڑے

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

فضل الرحمان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر برس پڑے

فیصل آباد: سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز پر برس پڑے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج ہمارے مساجد کے آئمہ کو 10 ہزار روپے میں خریدنے کی کوشش کررہی ہیں، محترمہ جان لو! یہ وظیفہ تمام مکاتب فکر اور مدارس کی طرف سے آپ کے منہ پر مارتا ہوں۔

 انہوں نے مسلم چناب نگر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے آئمہ کو وظیفہ دینے کا یہ تجربہ خیبرپختونخواہ میں چھ سات سال پہلے بھی ہوا تھا، اس وقت بھی 10ہزار روپے تھے اور آج مولوی کےلیےپھر وہی 10ہزار روپے؟ شرم آنی چاہیے۔

 آج ہمارے مساجد کے ائمہ کو دس ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کررہی ہیں، محترمہ جان لو یہ 10 ہزار روپیہ اس اسٹیج سے میں پورے مکاتب فکر اور تمام مدارس کی طرف سے آپ کے منہ پر مارتا ہوں۔

ہمارا مدرسہ ہو، استاد، ہو یا پھر مہتمم ہو،مسجد کا امام یا خطیب ہو، یہ سب دنیا میں اپنی خودداری کی پہچان رکھتے ہیں، ہم نے اپنی تحریک کو سرکار کی مداخلت اور اس کے پیسے کے بغیر جاری رکھا ہے۔

واضح طور پر اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ دینی مدارس میں آپ کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا، تم نے تاریخ میں دینی علوم کو ذبح کیا ہے، انگریز کے دور سے لے کر78سال تمہارے دینی علوم کو ذبح کرنے کی تاریخ ہے۔

آج پھر ہم اس کو آپ کے حوالے کردیں، ہمیں آپ پر کوئی اعتماد نہیں، تمہارے ہاتھ میں جو مدرسہ لگا وہ اسکول بن گیا، تمہارے ہاتھ میں جو دارلعلوم لگا وہ کالج بن گیااور آج وہاں کوئی دینی علم موجود نہیں، اس طرح کے تجربے ہم مزید روز روز نہیں کرسکتے۔

علاوہ ازیںجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مولانا فضل الرحمان کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

سیاست یا مذہب کی آ ڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں،مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے کچھ سیاسی جماعتوں کو بنایا گیا۔ سیاست یا مذہب کی آ ڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک کو جلانا قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہبی جماعت نے ایسے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے۔سیاست کرنا سب کا حق ہے، مذہبی جماعتیں بھی سیاست کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب دوسروں پر بلاجواز حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ دیکھنا چاہیے کہ ایک جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

مریم کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے لیڈر نے کارکنوں کو نہتے لوگوں پر حملوں پر اکسایا۔ پنجاب حکومت اور اداروں کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کا جان ومال اور عزت محفوظ رہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے پر اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کیا گیا۔ غزہ کے نام پر پرتشدد احتجاج کرکے عوام کو تکلیف پہنچائی گئی۔ کیا احتجاج کرنے والوں کو فلسطین سے ہمدردی تھی؟۔ فلسطینی عوام جشن منا رہے تھے اور انتشاری ٹولہ لوگوں پر تشدد کر رہا تھا۔ بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ستھرا پنجاب کی گاڑیاں جلا دی گئیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کو غزہ احتجاج کے دوران گولی ماری گئی۔ شرپسند جماعت نے لوگوں کے ذہنوں کو زہرآلود کیا۔ کسی بھی جماعت کو کیلوں والے ڈنڈوں اور اسلحے سے لیس نہیں دیکھا۔ کالعدم جماعت کے دفتر سے کروڑوں روپے اور اسلحہ پکڑا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی، اہل تشیع سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے بھی اجتماعات کیے، لیکن پنجاب حکومت نے ہمیشہ ہر طرح کی سیکورٹی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ عشق نبی ﷺ کی اصل روح کو سمجھانا علماءکرام کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب ہتھیار اٹھائے وہ سیاسی جماعتوں سے باہر نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے تو ان کا زوال شروع ہوگیا۔ ہم پر ظلم وجبر کیا گیا تو ہتھیار نہیں اٹھائے۔ کسی صورت جلاﺅ گھیراﺅ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ اڈیالہ میں بیٹھا شخص 600 افراد کی ہلاکت کا ٹوئٹ کرتا ہے۔ اڈیالہ میں بیٹھا شخص وہاں بیٹھ کر اپنی سیاست کے لئے مذہب کو استعمال کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف، ریکھا گپتا اور اسموگ کا عذاب
  • مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا
  • مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
  • تحریک لبیک والے ہلاک600 کارکنان کی لاشیں تو دکھادیں(مریم نواز)
  • سیاست یا مذہب کی آ ڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں،مریم نواز
  • عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی سالگرہ تقریب‘ کیک کاٹا گیا
  • مریم نواز نے مبارکباد تو نہ دی، ہماری گندم بند کر دی: سہیل آفریدی
  • ’’ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں
  • “ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں