سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائرکردیا گیا۔
ذرائع کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا،27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ،توڑ پھوڑ کی تھی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی تھی،28 جون کو اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ائیر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہار تشکرکاخط، قومی اتحاد و یکجہتی کو دشمن کے خلاف بڑی طاقت قرار دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام خط میں بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اتحاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر کے پارلیمانی کردار کو سراہا ہے۔
خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے قومی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے پاک فضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو قابلِ فخر قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب پر قومی قیادت کی جانب سے خراجِ تحسین ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابی ربِ کریم کی عنایت اور قومی اتحاد کا نتیجہ ہے۔ قوم کی حمایت کے ساتھ مسلح افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور اسے اپنی مقدس ذمہ داری سمجھتی ہے۔
ائیر چیف نے قومی اہداف کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خطوط ارسال کیے تھے جن میں افواجِ پاکستان خصوصاً پاک فضائیہ کی بہادری، مہارت، اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا گیا تھا۔
Post Views: 4