پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے چند روز پہلے ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ردعمل کے طور پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس آج کچھ دیر بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیا جائے گا۔
قانونی کارروائی کی تیاریاں مکملاسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں وہ ریفرنس جمع کرانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ سینئر قانون دانوں سے مشاورت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاؤس میں بیٹھ کر کبھی حکومت کی حمایت نہیں کی، ایوان کو یرغمال نہیں بنانے دوں گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی
ریفرنس کی تفصیلاتذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات اور شواہد جمع کر لیے ہیں۔ ریفرنس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ آئینی حوالہ جات کو تقویت دی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری
علاوہ ازیں اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں کی گئی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز، تصاویر، اور کارروائی کا ریکارڈ بھی ثبوت کے طور پر منسلک کیا گیا ہے۔
مشاورت اور قانونی تقویتاسمبلی ذرائع کے مطابق اسپیکر اور سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں ماہرینِ قانون سے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ ریفرنس کو آئینی اور قانونی لحاظ سے مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ مشاورت کے بعد ہی ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی ہنگامہ ا رائی پنجاب اسمبلی اسلام آباد
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی کے باوجود اپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے چیف کمشنر کو آئی جی اسلام آباد و آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔
روس کی نیٹو اتحاد پر حملہ کرنے کی کوئی نیت نہیں ، پیوٹن
مزید :