بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سوات میں جو افسوس ناک سانحہ ہوا اس پر کارروائی کی گئی، افسران کو معطل کیا گیا، انکوائری کا نتیجہ آنے کے بعد جو واقعے کا ذمے دار ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ پروونشل انسپیکشن ٹیم کو ارسال ہو گئی۔
یہ بات سوات میں مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی بہت زیادہ بات کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر کیوں نہیں پہنچا؟ ہم جس ہیلی کاپٹر میں سوات آئے، یہ چھوٹا ہیلی کاپٹر ہے، یہ ریسکیو ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر ایک اسپیشلائزڈ آپریشن ہوتا ہے، ریسکیو ہیلی کاپٹر میں وہ ساز و سامان بھی ہوتا ہے، جس سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔