اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا اقدام، اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات بھی کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ یہ ریفرنس پہلے ہی دائر ہو چکا ہے، اور آج کی ملاقات میں چند اہم قانونی نکات پر الیکشن کمیشن کی رائے لینا مقصود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو افراد اسمبلی میں توڑ پھوڑ، ہلڑ بازی اور بدتمیزی کریں گے، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ “فارم 47 کا تماشا” لگا رہے ہیں اور آئینی حدود کو مسلسل پامال کر رہے ہیں۔ اسپیکر کا مؤقف تھا کہ جو ارکان آئین کی پاسداری نہ کریں، انہیں ایوان کا حصہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔
واضح رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی، نعرے بازی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے، جس پر اسپیکر نے اگلے روز، یعنی 28 جون کو 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ پیش رفت پنجاب کی پارلیمانی سیاست میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جہاں سیاسی رویے، آئینی ضابطے اور ایوان کی کارروائیوں میں نظم و ضبط کا سوال ایک بار پھر مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔