ریفرنس دائر کردیا، جو آئین و حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن رہنے کا حق نہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے صوبے کے 26 ایم پی ایز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے جو آئین اور حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن رہنے کا حق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نا اہلی ریفرنس باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن میں دائر کیے جانے سے متعلق مشاورت کی، صوبائی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ریفرنس دائر کردیا ہے جو لوگ آئین اور حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن اسمبلی رہنے کا حق نہیں، حلف کی پاسداری کی خلاف ورزی کس زمرے میں آتا ہے؟ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں یہ سوال ای سی پی کے سامنے رکھا ہے، آئین توڑنے والے 25 کی بجائے 35 بھی ہوں تو بھی یہی کروں گا، آئین ہمیشہ غالب رہے گا۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی پر 26 اپوزیشن اراکین کو معطل کیا گیا جس کے نتیجے میں نا صرف اپوزیشن کی عددی قوت متاثر ہوئی بلکہ اسے آئینی طور پر اجلاس بلانے کے اختیار سے بھی محروم کر دیا گیا، اسمبلی قواعد کے تحت اپوزیشن کو اجلاس بلانے کے لیے 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں مگر معطلی کے بعد اب اپوزیشن کے پاس صرف 79 فعال اراکین رہ گئے ہیں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی مجموعی تعداد 105 تھی جس میں سے اب معطلی کے بعد اکثریت فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ہے، سپیکر نے ناصرف معطل اراکین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا بلکہ بعض کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان بھی کیا تھا، 16 جون 2025ء کے بجٹ اجلاس کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر 10 اپوزیشن اراکین پر 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر پنجاب اسمبلی حلف کی پاسداری ریفرنس دائر کے خلاف
پڑھیں:
پارٹی پالیسیز کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت معطل
بی این پی کے اعلامیہ کے مطابق ایم پی اے جہانزیب مینگل نے بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کا بیانیہ پیش نہیں کیا، انکی پارٹی رکنیت دو ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت دو ماہ کے لئے معطل کر دی ہے۔ بی این پی کے اعلامیہ کے مطابق جہانزیب مینگل نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا، پارٹی پالیسیز کی مخالفت کی اور مائنز اینڈ منرلز بل پیش ہونے پر بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کا بیانیہ پیش نہیں کیا۔ جہانزیب مینگل نے اس بل کی مخالفت کے بجائے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ جس کے باعث ان کی پارٹی رکنیت دو ماہ کے لئے معطل کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستانی عوام کے حقوق غصب کرنے اور وسائل سے دستبردار ہونے کی بل ہے۔ جسے بی این پی مسترد کر چکی ہے۔