کراچی:

کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تیکنیکی خرابی محسوس ہوئی، جس پر سعودی ایئر کی پرواز کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

سعودی ایئر کا طیارہ کراچی سے جدہ واپس جا رہا تھا جس میں 218 مسافر سوار تھے۔

سعودی ایئر کے طیارے میں اچانک انجن میں آگ کی وارننگ آئی اور اس وجہ سے سعودی ایئر کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث اے ٹی سی نے فوری طور رن وے 25 ایل کو خالی کروا کر سعودی ایئر کے طیارے کو لینڈ کروایا۔

سعودی ایئر کے طیارے کی انسپکشن کے لیے فوری انجینئرنگ ٹیم کو طلب کر لیا گیا، ہنگامی لینڈنگ کے متعلق سول ایوی ایشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

 پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق تمام مسافر بحفاظت آف لوڈ کر دیے گئے اور ابتدائی معائنے میں انجن میں کوئی خرابی ظاہر نہیں ہوئی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان سعودی ایئر کے طیارے ہنگامی لینڈنگ

پڑھیں:

سعودی عرب اور 12 ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم

سعودی عرب کے ساتھ بلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا

یہ اتحاد اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ فلسطینی اتھارٹی کے شدید مالی بحران کو کم کیا جا سکے، اس کے مالی معاملات مستحکم رہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرتی رہے اور امن قائم رہے۔ یہ سب کچھ خطے کے استحکام اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ صرف عارضی امداد کافی نہیں، بلکہ مستقل اور منظم تعاون کی ضرورت ہے۔ اتحاد عالمی مالیاتی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر شفاف اور پائیدار طریقے سے وسائل فراہم کرے گا اور جاری اصلاحات میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس سمیت مزید 6 ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ فلسطینی محصولات کی رقوم فوری طور پر جاری کرے اور ایسے اقدامات بند کرے جو فلسطینی اتھارٹی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ان کے مطابق ایسی رکاوٹیں نہ صرف فلسطینی عوام اور اداروں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

مزید کہا گیا کہ یہ اتحاد سب کے لیے کھلا ہے اور ہر ملک یا ادارہ اس میں شامل ہو سکتا ہے، کیونکہ فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط بنانا دراصل پورے خطے کے امن اور استحکام میں سرمایہ کاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب فلسطین مالیاتی اتحاد مالیتی فنڈ

متعلقہ مضامین

  • آج کا دن (27ستمبر) تاریخ کے آئینے میں، پہلی انجن ٹرین چلنے سمیت کیا کچھ ہوا؟
  • سعودی عرب اور 12 ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم
  • کراچی میں گرمی بڑھنے لگی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
  • کراچی: مسافر کے انتقال پر فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ، بچی کی طبیعت خرابی پر دوسری بھی روک لی گئی
  • سڈنی سے آکلینڈ جانے والے طیارے میں آتشزدگی پر ہنگامی لینڈنگ
  • سڈنی‘ مسافر طیارے کی آتشزدگی کے باعث ہنگامی لینڈنگ
  • سڈنی سے آکلینڈ جانے والی پرواز میں آگ کی اطلاع، پائلٹ کی ہنگامی “مے ڈے” کال تمام مسافر محفوظ
  • مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
  • افغان لڑکا کابل سے لینڈنگ گیئر میں چھپ کردہلی پہنچ گیا
  • نوعمر افغان لڑکا کابل سے لینڈنگ گیئر میں چھپ کردہلی پہنچ گیا