پنجاب میں مجوزہ بلدیاتی قانون کیلئے بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پنجاب میں ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہوں گے، ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، مجوزہ بلدیاتی قانون کیلئے بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہوں گے، ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔ تجاویز بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ قانون کا جائزہ لیے کیلئے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے اجلاس میں سامنے آئیں، پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے چیئرمین پیر اشرف رسول نے کی۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے اقلیتی نمائندگان کا انتخاب براہ راست کیا جائے، اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب سے عوامی مسائل فوری حل کرنے ساتھ حقیقی قیادت سامنے آئے گی۔ تجویز حکومتی رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے پیش کی۔ بلدیات کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مجوزہ قانون قائمہ کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔ فیلبوس کرسٹوفر نے کہا کہ اقلیتی نمائندگان کے براہ راست انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی میں پہلے ہی اتفاق رائے موجود ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے بلدیات مجوزہ قانون کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں حتمی رپورٹ منظوری کیلئے پیش کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجوزہ بلدیاتی قانون قائمہ کمیٹی برائے بلدیاتی انتخاب براہ راست اجلاس میں
پڑھیں:
وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے اجلاس شروع
سٹی 42 : آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لئے اجلاس شروع ہوگیا ۔
اجلاس کی صدارت سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کررہے ہیں ۔
مظفرآباد اجلاس میں سردار جاوید ایوب چوہدری قاسم مجید دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد ٹیبل کریں گے۔