ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہارِ تشکر کا خط
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام اظہارِ تشکر کا خط لکھا ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے یہ خط اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کے جواب میں لکھا ہے۔
اس سے قبل اسپیکر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خطوط لکھے تھے جس میں انہوں نے مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ کو غیرمعمولی جرات اور بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔
اسپیکر نے خط میں پارلیمان کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
اب پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام اظہارِ تشکر کے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے دورۂ امریکا کے دوران اعلی سطح کی ملاقاتیں کی ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے اسپیکر کا کردار قابلِ ستائش ہے، پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے، قومی اسمبلی کے معزز ارکان کی پاک فضائیہ کے حق میں یکجہتی قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو مؤثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کا خراجِ تحسین ناقابلِ فراموش ہے، پاک فضائیہ کی کامیابی ربِ کریم کی خاص عنایت اور قومی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ ہے، قومی اتحاد و یکجہتی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاک فضائیہ ملکی دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔
ایئر چیف مارشل نے خط میں کہا کہ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کو اپنی مقدس ذمے داری سمجھتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے پاک فضائیہ کے
پڑھیں:
دبئی ائر شو میں بھارت کی سبکی‘ لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہونے کی وڈیو وائرل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی ائر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ اس وقت مذاق بن گیا جب اس میں سے آئل باہر لیک ہوتا ہوا دکھائی دیا۔بھارتی فضائیہ کے ناقص طیاروں نے عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد دفاعی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوا۔ بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارہ کا لیکیج بند کرنے کے لیے شاپنگ بیگز کا سہارا لینا پڑ گیا جو بھارتی فضائیہ کے بدترین معیار کی عکاسی ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناقص معیار اور غیر محفوظ طیارے عالمی سطح پر بارہا بے نقاب ہو چکے ہیں۔ بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک مرتبہ پھر تکنیکی ناکامی نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارت کی دفاعی صنعت کی کمزوری اور ناقص تیاری کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔