data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت )گولارچی کے قصبہ کھورواہ میں راہمون برادری کا اہم مشاورت ، پولیس افسران کے خلاف مخالفین کی پشت پناہی کرنے کے الزامات، راہموں برادری کے چار بے گناہ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق راہموں برادری کے قتل ہونے والے چار نوجوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی پولیس کی جانب سے پشت پناہی کرنے اور کیس کی تفتیش میں رکاوٹیں ڈالنے پر غور فکر اور اجتماعی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے قصبہ کھورواہ کے گاؤں ملک اللہ بچایو میں راہمون برادری کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں برادری سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی شخصیات برادری کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر راہموں برادری کے ایک مشترکہ بیانیہ میں کہا گیا کہ 2015ء میں ہماری خریدی گئی زمین پر شرپسند عناصر نے حملہ کیا اور ہمارے 4نوجوانوں کو شہید کیا، مگر ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، کسی قسم کا انتشار نہیں پھیلایا اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا۔ اس وقت انتظامیہ نے مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد ہم نے قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے پرامن جدوجہد جاری رکھی۔ تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ نے انصاف دینے کے بجائے الٹا ہمارے افراد پر جھوٹی ایف آئی آرز درج کیں۔ باوجود اس کے ہم نے قانونی طریقہ اپنایا، عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کیں، مگر اب بھی کھورواہ تھانے کے ایس ایچ او محمد خان کلوئی اور گولارچی کے ڈی ایس پی عبدالرحیم خاصخیلی جو اس کیس کے تفتیشی افسر بھی نہیں ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ہمارے عام لوگوں کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ اجلاس میں راہمون قبیلے کے معززین جن میں چیئرمین صالح راہمون، ایڈووکیٹ انور راہمون، سائیں اچار راہمون، مصطفی راہمون، عبدالغنی راہمون، ڈاکٹر عبدالمجید راہمون، چیئرمین خدابخش راہمون، شعیب سندھی، عظیم سندھی، راجا عرس، مدد علی راہمون سمیت دیگر وزیر داخلہ سندھ ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے پرزور مطالبہ کیا کہ کھورواہ تھانے کے ایس ایچ او محمد خان کلوئی اور ڈی ایس پی گولارچی عبدالرحیم خاصخیلی کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے۔ ان کی جگہ ایماندار اور غیر جانبدار افسران کو تعینات کیا جائے۔ اس واقعے میں ملوث روپوش ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور راہمون برادری میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کر کے فوری انصاف فراہم کیا جائے۔اس موقع پر راہمون برادری نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کا آئینی اور جمہوری حق محفوظ رکھتے ہیں اور حالات جو بھی ہوں گے اس کے ذمہ دار محکمہ پولیس اور ہمارے مخالفین ہوں گے .

کیونکہ جن ماں باپ کے لخت جگر ، بہن بھائیوں کے بھائی ، بیٹے بیٹیوں کے وارث اور بیویوں کے شریک حیات کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے ان کا صبر اور برداشت لبریز ہو گیا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: راہموں برادری کے راہمون برادری

پڑھیں:

معرکہ حق: حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کا سفر

شہیدوں کا خون ہی پاکستان کی آزادی اور بقا کا ضامن ہے، آزاد کشمیر کی غیور قوم نے معرکہ حق یوم آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کا شاندار اظہار کیا ہے۔

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی سرحدوں کے امین اور محافظ ہیں، ہمارے لبوں پر ہمیشہ اپنے وطن کی وفا اور عظمت کے نغمے گونجتے ہیں، ہم پاکستان اور اس کی وفا کے محافظ ہیں۔

انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسم ہوں یا مشکلات کے طوفان، ہمارے حوصلے بلند اور ارادے چٹان کی مانند ہیں۔

کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ جب بھی دشمن نے للکارا، ہم نے خود کو سب سے پہلے قربان کر کے پاکستان کا دفاع کیا، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکہ حق میں ہماری جیت ہوئی۔

آزادی کی یہ نعمت کشمیریوں کی قربانیوں اور بے مثال وفا کی یادگار ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ خون، ایمان اور قربانی سے ہمیشہ جڑا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے معاہدہ طےپاگیا
  • یوم آزادی پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج
  • مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، فلٹریشن پلانٹس و بیوٹیفکیشن پر غور
  • ہمارے لئے آئین اور جمہوریت سب سے بڑھ کر ہیں، صدر جمہوریہ ہند
  • جشن آزادی و معرکہ حق کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میں قرادداد منظور
  • جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
  • لانکانگ-میکونگ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھایا جائے ، چینی وزارت خارجہ
  • معرکہ حق: حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کا سفر