Jasarat News:
2025-08-16@01:22:45 GMT

جیکب آباد ،بے امنی کیخلاف لاشاری برادری کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں موٹر سائیکل اور نقدی چھینے کی واردات کے خلاف لاشاری برادری کا احتجاج۔جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود مراد واہ کے قریب مسلح افراد سعید لاشاری سے سی ڈی موٹر سائیکل اور 50ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے خلاف لاشاری برادری کی جانب سے شیرانپور کے قریب نیگاری پل پر دھرنا دے کر شدید احتجا ج کیا اور مسروقہ سامان کی برآمدگی سمیت ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب صدر تھانہ کی حدود درگارہ پہلوان فقیر روڈ سے مسلح افراد بخت ٹالانی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیکب ا باد

پڑھیں:

یوم آزادی پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی:

جشن آزادی کے موقع پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن   کے دوران تھانہ چکلالہ پولیس نے 3 نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف  مقدمہ درج  کرلیا ۔

پولیس نے 3نامزد افراد  کو گرفتا کرلیاگیا ۔ یہ مقدمہ امن وامان  میں خلل ڈالنے  اور  مداخلت بے جا کی دفعات کے تحت  پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا  ہے

مقدمہ کے متن کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں چکلالہ اسکیم تھری میں گشت پر تھے   جہاں 40 افراد نے اسکیم تھری بازار والی روڈ بلاک کی ہوئی تھی ۔ تمام افراد ریاست مخالف و ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ ان افراد کے اقدام کہ وجہ سے راہ گیروں کے گزرنے میں خلل پڑ رہا تھا۔

مقدمے میں مزید کہا گیاہے کہ عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی تھی۔ 3 افراد  دل نواز ، راجہ کامران اور عاطف قیوم کو قابو کرکے گرفتار کرلیاگیا  جب کہ دیگر افراد نعرے بازی کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تمام افراد نے روڈ بلاک اور ریاست مخالف نعرہ بازی اور  عوام میں بے چینی پیدا کرکے جرم کا ارتکاب کیا، لہٰذ امقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان و نامعلوم افراد کا تعلق سیاسی جماعت ہے، تاہم ایف آئی آر میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • یوم آزادی پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج
  • * قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پرہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ
  • کراچی، ماڈل کالونی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول
  • کراچی: نیٹی جیٹی پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • موٹر سائیکل سلپ ہونے سے حادثہ، گاڑی نے 2 افراد کچل دیئے
  • لاہور؛ موٹر سائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد، ویڈیو سامنے آگئی
  • فلسطین کا پرچم بلند کر کےماڈل کا کیٹ واک کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج
  • کراچ، خونی ڈمپر کا ایک اور وار، موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی
  • بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
  • چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف کیس سننے سے انکار