اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور تیار کرتی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم بے شک میری تنخواہ نہ بڑھائیں، اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیر اعظم پر چھوڑ دیا
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سمری کا تعلق نہ اسپیکر کے آفس سے ہے، نہ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا اس معاملے میں عمل دخل ہوتا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور نے بھجوائی تھی، جبکہ اضافے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارتِ پارلیمانی امور نے جاری کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی تنخواہ میں اضافے قومی اسمبلی
پڑھیں:
تنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور سپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔
امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب حضرت مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے حالیہ دنوں میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کرلی اور پھر ذمہ داری کسی اور پر ڈال رہے ہیں کہ فلاں نے بڑھائی، سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
مزید :