پشاور، غیر ملکی ڈاکٹروں کی پانچ دنوں کے دوران 70 سے زائد بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ماہر کارڈیک سرجنز نے پیچیدہ سرجریز کرکے کئی بچوں کی جانیں بچائی ہیں، ایل آر ایچ میں پیڈریاٹک سرجریز میں اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کر لیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب مینجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں پانچ دنوں کے دوران 70 سے زائد بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دیگر دل کے پیچیدہ مفت آپریشنز کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں چھ ماہ سے لیکر 12 سال کی تھیں۔
پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کا مشن آئندہ سال جنوری میں دوبارہ پاکستان آئے گا، جس میں دوبارہ 100 سے زائد پیچیدہ سرجریز کرے گا۔ مشن کی بچوں کی سرجریز کی تکمیل پر تقریب میں مشیر صحت احتشام علی نے شرکت کی۔ مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ماہر کارڈیک سرجنز نے پیچیدہ سرجریز کرکے کئی بچوں کی جانیں بچائی ہیں، ایل آر ایچ میں پیڈریاٹک سرجریز میں اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بچوں کی
پڑھیں:
نوازشریف کے میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف
لاہور/لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر 2025ء ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف ہوا ہے جس کو شریف فیملی کی جانب سے خفیہ رکھے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔(جاری ہے)
صحافی حسن ایوب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کا ایک میجر میڈیکل پروسیجر ہوا ہے لیکن ان کی فیملی کی جانب سے اس معاملے کو پبلک نہیں کیا گیا، ان کے خاندان نے اس بارے میں کچھ بھی عوام کے سامنے نہیں رکھا تو میں بھی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا حالاں کہ میرے پاس اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی ہیں۔