مریم نواز نے برسوں سے رائج پیدائش و وفات رجسٹریشن فیس ختم کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، سروسز کے حصول کے لیے ڈیجیٹل پیدائش و وفات سرٹیفکیٹ لازم ہے، پنجاب کے شہری پیدائش و وفات کا بروقت اندراج کرا کر اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں برسوں سے رائج پیدائش اور وفات رجسٹریشن فیس ختم کردی۔ پنجاب میں پیدائش اور وفات رجسٹریشن رولز 2025ء نافذ ہوگئی، پنجاب بھر میں پیدائش اور وفات کی رجسٹریشن بلامعاوضہ کرائی جاسکے گی، پنجاب میں لیٹ پیدائش اور موت کی رجسٹریشن پرکورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمپیوٹرائزڈ پیدائش و وفات سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلا معاوضہ اندراج کراسکتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، سروسز کے حصول کے لیے ڈیجیٹل پیدائش و وفات سرٹیفکیٹ لازم ہے، پنجاب کے شہری پیدائش و وفات کا بروقت اندراج کرا کر اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیدائش و وفات پیدائش اور مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
وزیرآباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔