لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آنے والی تیز آندھی اور طوفان کے باعث نقصانات بارے رپورٹ جاری کردی ۔اتوار کے روز تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آنے والی تیز آندھی اور طوفان بادو باراں کے نتیجہ میں صوبہ کے مختلف شہر وں میں14 افراد جاں بحق جبکہ101 زخمی ہوگئے ، سب سے زیادہ نقصان صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوا جہاں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے،شہر میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کے نقصانات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، اسی طرح جہلم میں2 افراد جاں بحق،32 زخمی،راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی اور لیہ میں بھی اموات اور زخمیوں بارے رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں ،طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو نقصان پہنچا ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے الرٹس کے مطابق غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،آ سمانی بجلی سے بچا ئوکیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں بوسیدہ عمارتوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں جبکہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ڈی ایم اے اور طوفان

پڑھیں:

بنوں:دہشتگردوں کا ڈرون حملہ، بم گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق،3 زخمی،تھانے کو بھاری نقصان  

(عبدالقیوم وزیر ) بنوں میں دہشتگردوں  کے 2 ڈرون  حملے ، بم گھر  پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی  جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر  ڈرون حملے سے  سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔ 

   پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔ 

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

 ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔

 دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بم براہ راست احاطے پر گرایا گیا۔ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے سولر پاور سسٹم کو نقصان پہنچا، تاہم اس ہڑتال میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 یہ میریان پولیس اسٹیشن پر تیسرا ڈرون حملہ ہے، جس سے  علاقہ میں دہشت گرد گروپوں کی جانب سے ڈرون کے استعمال کے ذریعے حملوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 دو ہفتے قبل  کے پی میں حکام نے کواڈ کاپٹروں سے متعلق ایسے ہی واقعات کے بعد ڈرون مخالف نظام کی فوری ضرورت پر زور دیا تھا۔

 اگرچہ سینئر حکام نے ابتدائی طور پر ڈرون کو چھوٹا اور اپنی نوعیت کا پہلا قرار دیا، لیکن ان حملوں کی بار بار ہونے والی نوعیت عسکریت پسندوں کی حکمت عملی میں ایک خطرناک نئے رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کے پی پولیس کے پاس اس وقت ڈرون مخالف صلاحیتوں کا فقدان ہے۔

لیاری سانحہ؛ گورنر سندھ کا متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دینے کا اعلان

 پولیس حکام نے باضابطہ طور پر ایسے خطرات سے نمٹنے کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجیز کی خریداری کی سفارش کی ہے۔

 حالیہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ دہشت گرد گروپوں نے شمالی وزیرستان سمیت جنوبی کے پی میں عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا ہے۔

 ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈرونز کو بم دھماکوں سے لے کر نگرانی اور عسکریت پسندوں کے لیے سپلائی میں کمی کے لیے وسیع پیمانے پر بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تھنڈر سٹارم کا خطرہ؛ شہریوں کو آسمانی بجلی سے بچنے کا مشورہ

 حکام نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کے پی کے مقابلے میں کم خطرے کی سطح کا سامنا کرنے کے باوجود صوبہ پنجاب پہلے ہی اس طرح کے نظام کو تعینات کر چکا ہے۔

  

متعلقہ مضامین

  • صرف غریب نہیں، بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں، وزیرِ توانائی
  • ملک بھر میں طوفانی بارشیں
  • ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، لاہور میں سیلابی صورتحال
  • ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی صورتحال برقرار،الرٹ جاری
  • بنوں:دہشتگردوں کا ڈرون حملہ، بم گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق،3 زخمی،تھانے کو بھاری نقصان  
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی
  • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی
  • این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی 
  • طوفان داناس سے تائیوان میں خوفناک تباہی، 2 افراد ہلاک 330 سے زائد زخمی
  • کہوٹہ شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچی جاں بحق، والدہ اور دو بچے زخمی