کراچی:

وزیرداخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ چرمِ قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے تمام اقدامات کو غیر جانبدار بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

 رینج، زونز اور اضلاع کی سطح پر عیدالاضحیٰ 2025 کا کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیادوں پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں، تنظیموں، دینی مدارس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کروائی جائے۔ چرمِ قربانی جمع کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگر ضروری دستاویزات کی چھان بین کو بھی کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سیکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں کا بروقت پتہ چلایا جا سکے اور ممکنہ گھناؤنے عزائم کا سدباب ممکن بنایا جا سکے، یوں امن و امان کی فضا برقرار رہے اور پولیس کا کنٹرول قائم رہے۔

مزید کہا گیا کہ شہر میں قائم زونل، ضلعی کنٹرول رومز اور تھانوں کے وائرلیس کنٹرول رومز کے درمیان روابط کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ صوبے بھر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں اور نمازِ عید کے کھلے مقامات کی فہرست مرتب کی جائے اور انہیں حساسیت کے درجوں میں تقسیم کرکے وہاں متعلقہ پولیس اور پولیس کمانڈوز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے یہ بھی ہدایت کی کہ تھانوں کی سطح پر سادہ لباس اہلکاروں پر مشتمل سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی جائیں، جنہیں شاپنگ سینٹرز، پرہجوم عوامی مقامات، مویشی منڈیوں، مختص کردہ پارکنگ لاٹس اور نمازِ عید کے مقامات کے اندرونی و بیرونی حصوں میں تعینات کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری