شادی میں بلایا گیا ڈانسر گروپ دولہے کو اغوا کر کے فرار،مہمانوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
بہار(اوصاف نیوز)بھارتی ریاست بہار کے علاقے گوپال گنج میں شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب دولہے کو ڈانسر گروپ اغوا کر کے فرار ہوگیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ جمعے کی رات دیگھوا ڈوبولی گاؤں میں روایتی پرفارمنس کے دوران پیش آیا، پرفارمنس ختم کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
دولہا سونو کمار شرما رسومات مکمل کرنے کے بعد دیگر سرگرمیوں میں مصروف تھا کہ اسی دوران مہمانوں نے اصرار کیا کہ ڈانسر اپنی پرفارمنس جاری رکھیں جبکہ گروپ مقررہ وقت پر رخصت ہونا چاہتا تھا۔
اس پر مہمانوں اور ڈانسر گروپ کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی جس سے مسکان نامی رقاصہ زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
واپسی پر مسکان اپنے گروپ کے لوگوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں واپس آئیں اور جھگڑے کرنے والے مہمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دولہے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔
پولیس نے معاملے کا علم ہونے پر دولہے کی تلاش شروع کردی اور تقریباً 9 گھنٹے بعد ضلع سیوان سے بازیاب کروالیا ۔ پولیس ڈانسر گروپ کی تلاش میں ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
گوپال گنج کے ایس پی اودھیش ڈکشٹ نے بتایا کہ دولہے کے اغوا کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور اسے بازیاب کروایا۔
حیدرآباد میں 40 من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، 50 لاکھ میں فروخت
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈانسر گروپ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔