شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں: طیب اردوان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی۔ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیاہے ۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف اور ان کے وفد ترکیہ کے نے کہا
پڑھیں:
ن لیگ کا ثمر بلور کو رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ
ثمر بلور—فائل فوٹوحکمراں جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کو ن لیگ نے رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والی ثمر بلور سے متعلق پارٹی قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے ثمر بلور سے متعلق پارٹی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ثمر بلور کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے صوبے میں پارٹی مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔
آج ثمر بلور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی خیبر پختونخوا میں مضبوط ہو گی۔