راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈٰی چوک احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 76 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت ہوئی جس میں جج نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور تمام 76 روبکار جاری کردیے۔

یہ کارکنان ڈسٹرکٹ اٹک کے 3 کیسوں میں گرفتار تھے اور تمام کارکنان اٹک جیل میں موجود ہیں، ان کی آج اٹک جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے عدالتی اہلکار روبکار لے کر اٹک جیل روانہ ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اٹک جیل

پڑھیں:

حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت

ترجمان حریت کانفرنس نے سرینگر سے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنمائوں اور دیگر ہزاروں کشمیری نظربندوں کی جلد رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں جو طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنمائوں، کارکنوں اور دیگر کشمیری سیاسی نظربندوں کی بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں طویل عرصے سے مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنمائوں اور دیگر ہزاروں کشمیری نظربندوں کی جلد رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں جو طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے تحقیقاتی اداروں کے ذریعے حریت رہنمائوں کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کی مخالفت اور کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی کشمیر جاری رکھنے پر حریت رہنمائوں مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض اور مشتاق الاسلام کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ اور دیگر جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔

حریت ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت ظلم و بربریت اور گرفتاریوں سے نہ تو ماضی میں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کر سکا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور عالمی ریڈکراس سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپنی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

  • یو این منڈیلا پرائز کینیڈا اور کینیا کے سماجی کارکنوں کے نام
  • حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اراکین اور کارکنان پی ٹی آئی کا احتجاج ، سکیورٹی ہائی الرٹ
  • اٹک میں قید 76 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم
  • بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
  • اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کے 76 کارکنوں بارے بڑی خبرآگئی
  • بیرسٹر گوہر کا بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ
  • کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • خواتین سیاسی کارکنان اور جنسی تشدد کی دھمکی