ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
تہران: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ایرانی صدرکے ساتھ تعمیری اورمفیدبات چیت ہوئی ۔
تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعودپزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ایرانی صدرکے ساتھ تعمیری اورمفیدبات چیت ہوئی ہے جس میں باہمی دل چسپی اور تعاون کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، کامرس میں تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے گہرے ثقافتی، اور تاریخی روابطہ ہیں اور اب ہم نے ان روابط کو مختلف شعبہ دونوں ممالک کے مفاد میں مختلف ہائے زندگی تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف تہران میں سعد آباد محل پہنچے، جہاں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان کا استقبال کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
قبل ازیں، ترک وزیر دفاع یشار گیولر، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور دیگر نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیر اعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایرانی صدر کیا گیا نے کہا
پڑھیں:
وزیرِاعظم دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ایرانی حکام نے استقبال کیا
ویڈیو گریب۔وزیرِاعظم شہباز شریف ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔
تہران پہنچنے پر وزیراعظم کا ایرانی وزیر داخلہ اور ایران کے پاکستان میں سفیر نے استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء محسن نقوی، عطاءاللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔
وزیرِاعظم ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے لیے سعدآباد پیلس تہران پہنچیں گے۔ جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات میں بھارت کی مسلط کردہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔
وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔