ترکیہ کا دورہ مکمل، وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کر کے ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، اپنے دورے میں وہ سپریم رہنما علی خامنہ ای سمیت ایرانی صدر مسعود پُزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے حالیہ دورہ پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کو ایرانی صدر مسعود پُزشکیان کی جانب سے دورے کی دعوت دی تھی، وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی ایران گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ ایران میں سپریم رہنما سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتوں میں ایرانی قیادت کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بعد کی صورتحال پر پاکستانی موقف پیش کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ پاکستان اور مصالحانہ کوششوں پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔
دورہ ایران میں اپنی ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہباز شریف عالمی و علاقائی امن و سلامتی، پاک ایران تعلقات، باہمی تعاون میں استحکام، سیکیورٹی اور تجارتی امور سمیت سرحدی انتظام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ایرانی قیادت پاکستانی وزیراعظم کو امریکا اور ایران کے مابین جوہری مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ترکیہ شہباز شریف وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران ترکیہ شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔