وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں آج ترکیہ سے ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج سہ پہر تہران پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات طے ہے، جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان، ایران کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال سے بھی اعتماد میں لیں گے۔

پاکستانی وفد آج رات تہران میں قیام کرے گا اور مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد دورے کے اگلے مرحلے کی جانب روانہ ہو گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس چار ملکی دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام، معاشی تعاون کو فروغ دینا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کو نئی جہت دینا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 25 مئی کو وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ، جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کا عزم اور جموں و کشمیر تنازع پر اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات

جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا