بیوی سے ناجائز تعلقات کا شک: نوجوان کو سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال روف نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شوہر بیوی کو گیس اسٹیشن پر بھول گیا، یاد کتنی دور جاکر آئی؟
پیرس میں ایک حیرت انگیز اور مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جب سیر و تفریح پر جانے والا ایک شخص گیس اسٹیشن پر اپنی اہلیہ کو بھول کر کئی کلومیٹر دور پہنچ گیا۔
آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیرس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گاڑی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے مراکش روانہ ہوا۔ راستے میں انہوں نے کئی پٹرول پمپس پر رُک کر آرام کیا، لیکن ان میں سے ایک وقفے کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق صبح تقریباً 4:30 بجے، ایک پٹرول پمپ پر وقفے کے بعد وہ شخص گاڑی لے کر روانہ ہو گیا، یہ جانے بغیر کہ اس کی بیوی اب بھی پٹرول پمپ پر موجود ہے۔
تقریباً 300 کلومیٹر (186 میل) کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اسے احساس ہوا کہ گاڑی میں بیوی ساتھ نہیں ہے جس کے بعد شوہر نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو فون کیا اور مدد مانگی۔
حکام کے مطابق، فون کال انتہائی عجیب و غریب نوعیت کی تھی، کیونکہ نہ صرف اسے یہ وضاحت دینا پڑی کہ وہ اپنی بیوی کو پٹرول پمپ پر کیسے بھول گیا، بلکہ اسے یہ بھی ٹھیک سے یاد نہیں تھا کہ وہ کس پٹرول پمپ پر رُکے تھے۔
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے حیرانی، مزاح اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ واقعے کے بعد حکام نے خاتون کو محفوظ حالت میں تلاش کر لیا۔
Post Views: 7