بلاول عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
صدر مملکت نے گورنر ہاوس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے۔ اس موقع پر اٹک کی تنظیم نے صدر آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تمام سیاسی جماعتیں آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کا کہنا
پڑھیں:
مخصوص نشست وزیراعظم شہباز شریف نے آفر کی، ثمر بلور
عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رہنما اور حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ مخصوص نشست کی پیشکش انہیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کی۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ میں نے مخصوص نشست کی ڈیمانڈ نہیں کی تھی، امیر مقام سوا سال سے مجھ سے رابطے میں تھے۔
انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں بہترین وقت گزرا اور وہ اس کے رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔
سیاسی پارٹی تبدیل کرنے کی وجوہات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ میرا نظریہ اب عوامی نیشنل پارٹی سے نہیں ملتا اور ن لیگ میں میری سوچ کی بہتر عکاسی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں سب کو حق حاصل ہے کہ جس پارٹی میں جانا چاہے جاسکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات یا کسی اسکینڈل کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ میں اے این پی کے رہنماؤں کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے تمام افراد کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا۔
ثمر بلور نے کہا کہ میرے فیصلے میں میرے سارے بڑے شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلام احمد بلور اب عملی سیاست میں نہیں ہیں اس لیے انہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 12 سال سے خیبرپختونخوا پر قابض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ان کے لیے موزوں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اور پی ٹی آئی کی سوچ میں بڑا فرق ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے مسلم لیگ مثبت سوچ رکھتی ہے۔
ثمر بلور نے کہا کہ وہ ایمل ولی خان کے بیانات پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ایمل ولی خان کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور وہ اس وقت کی قدر کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ثمر بلور اور مخصوص نشست ثمر ہارون بلور عوامی نیشنل پارٹی ن لیگ وزیراعظم شہباز شریف