لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین کی جانب سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے تیسری بار فائنل میں فتح حاصل کی۔

پی ایس ایل الیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے جگہ بنائی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے سکندر رضا جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جبڑوں سے فتح چھین کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلوائی، کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

پی ایس ایل الیون میں کراچی کنگز کے بھی تین کھلاڑی، کپتان ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی شامل ہیں، جبکہ خوشدل شاہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اسکواڈ
پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، حسن نواز، سکندر رضا، فہیم اشرف، حسن علی، علی رضا اور ابرار احمد شامل ہیں، جبکہ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ کو بارویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹیم ا ف دی ٹورنامنٹ لاہور قلندرز پی ایس ایل

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

لاہور:

لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز میچ کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپے سے زائد) بھی حاصل کرلی۔

رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد) آئے۔

فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے انیسویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کشال پریرا نے ناقابل شکست 62 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ سکندر رضا 7 گیندوں پر 22 انتہائی اہم رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہین آفریدی نے رمیز راجا کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا
  • پی ایس ایل 10کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی، تفصیلات سب نیوز پر
  • پی ایس ایل 10 کے فائنل کے دوران پاکستانی کھلاڑی ہوٹل کے کمرے میں کیا کرتے رہے؟
  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
  • گورنر سندھ کا لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد
  • لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا
  • پی ایس ایل 10 کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا