ڈالر 10پیسے مہنگا سونا 2600روپے تولہ سستا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)انٹربنک میں ڈالر10پیسے بڑھ کر282.30روپے رہ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر14 پیسے کی تیزی سے 284.29روپے پر پہنچ گیا۔ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2600روپے کی کمی ہوئی اورسونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ51ہزار500روپے ہو گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صفائی کے بہانے گھر کا صفایا، ماسیوں نے 28تولہ سونا چرا لیا
چورماسیاں فرار، مالیت تقریبا 98لاکھ ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی
کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریبا 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جلد ملزماں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔