پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ وزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دیئے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے بیانات دے رہا ہے، پاکستان یو این امن مشن میں اہم کردار اور عالمی انسداد دہشت گردی کا فعال شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان خود مختاری اور مساوی سلامتی کی بنیاد پر امن کا حامی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا، یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق محفوظ ہے، بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یو این چارٹر نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے بیانات دے رہا ہے۔ بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے سخت رد عمل دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری ریاست کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات قابل افسوس اور خطرناک رجحان ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پُرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے بیانات دے رہا ہے، پاکستان یو این امن مشن میں اہم کردار اور عالمی انسداد دہشت گردی کا فعال شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان خود مختاری اور مساوی سلامتی کی بنیاد پر امن کا حامی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا، یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق محفوظ ہے۔ بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی بیانیہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف مودی کا اشتعال انگیز بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، پروفیسر چینگ
  • پاکستان نے نریندر مودی کا نفرت انگیز بیان امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا
  • راہول گاندھی کا مودی سرکار پر بڑا وار: ’’پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟‘‘
  • دنیا مودی کے عالمی اصولوں کیخلاف نفرت انگیز بیان کا نوٹس لے، پاکستان
  • عالمی برادری بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے: پاکستان
  • عالمی برادری مودی کے نفرت انگیز اور پرتشدد بیانات کا نوٹس لے: پاکستان
  • بھارتی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل
  • پاکستان میں انسانی حقوق کا مقدمہ
  • کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈاکٹر فائی