2025-05-27@19:06:41 GMT
تلاش کی گنتی: 71
«یو این چارٹر»:
گزشتہ چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کو شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی نے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہیں۔فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔ سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔شیاؤمی پوکو...
کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں گرمی کی لہرکے بڑھتے ہوئے خطرے سے شہریوں کو بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات انتہائی درجہ حرارت سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیے عوامی بیداری، صحت کی حفاظت اور حکومتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ گرمی سے متعلقہ بیماریوں کو پہچاننا اور ان کاعلاج: پی ایم اے ہیٹ ویو کی علامات کا خاکہ پیش کرتا ہے، جیسے شدید پسینہ آنا، چکر آنا اور متلی ہونا۔ ان علامات کی صورت میں متاثرہ افراد کو ٹھنڈی جگہ پر لے جانے، پانی پلانے اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اگر علامات 30 منٹ سے زیادہ...
گزشتہ چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کو شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی نے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔ سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ شیاؤمی پوکو...
تمام آپریشن سرکلز انچارج کل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے،ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کے لیے آئیسکو انتظامیہ نے تمام آپریشن سرکلز میں مورخہ22مئی 2025(بروز جمعرات) صبح 10:00 سے دن 12:00 بجے تک منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل بمقام آئیسکو ایف الیون سب ڈویژن ،ایس ای راولپنڈی سٹی سرکل بمقام آئیسکو ظفر الحق روڈ سب ڈویژن راولپنڈی، ایس ای راولپنڈی کینٹ سر کل بمقام آئیسکو مورگاہ سب ڈویژن، ایس ای اٹک سرکل بمقام آئیسکو...

آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز 21 مئی کو فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کرینگے، سی ای او محمد نعیم جان
آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز 21 مئی کو فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کرینگے، سی ای او محمد نعیم جان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) آئیسکو انتظامیہ کی جانب سے معزز صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے 21مئی 2025 (بروز بدھ) صبح09:30بجے تا دن11:30بجے تک آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ فیس بک ای کچہریاں ایک جدید اور مئوثرفورم ہیں جن کے ذریعے معزز صارفین اپنی شکایات براہِ راست آئیسکو افسران تک پہنچا سکتے ہیں اور فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ معزز صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO...
پچھلے چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والا ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایج گزشتہ ہفتے لانچ کے بعد سے ہی صارفین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم، فون کی ریلیز مئی کے آخر میں متوقع ہے۔ عوامی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ہی اس فون نے ٹاپ ٹرینڈنگ چارٹ میں سام سنگ کے گلیکسی اے 56 سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی...
یمن(نیوز ڈیسک)یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمنی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کو 2 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ’فوجی کارروائی‘ میں نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، اور اس دوران وسطی اسرائیل میں سائرن بجنے لگ گئے تھے۔ حوثی باغی اسرائیل...
حکومت سندھ نے 62 سال سے زائد عمر کے ماہرین تعلیم اور بیورو کریٹس پر سرکاری جامعات میں وائس چانسلر بننے کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے وائس چانسلر بننے کی عمر کی حد 62 برس متعین کرتے ہوئے اسے سندھ اسمبلی سے منظور کیے جانے والے نئے ایکٹ کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے جو اب قانون بن چکا ہے۔ یہ ایکٹ 27 فروری 2025 کو گزٹ کی شکل میں جاری ہوا، جو سندھ اسمبلی سے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر بنانے سمیت کئی ایک ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا جس میں مذکورہ شق بھی شامل کردی گئی اور سندھ کی تمام 30 سرکاری جامعات کے منظور کیے گئے۔ ترمیمی ایکٹ 2025...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایلکس ہیلز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہی ہے۔ وہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا، اور مجھے مداحوں اور فرنچائز کی طرف سے جو سپورٹ ملی ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 109 رنز سے کامیابی ان کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے اپریل میں واپس سائن کیا، تو میں واقعی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل کے لیے اسکواڈ کے ساتھ شامل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ یو این چارٹر کے تحت ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ علاوہ ازیں پی پی پی جنوبی پنجاب اور خیبرپی کے کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چیئرمین بلاول کو بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان کے عوام صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت...

بھارتی حملوں پر ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے تحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا،پاکستانی سفیر برائے یو این
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طور پر کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، برطانوی اخبار نے کشمیر کو جغرافیائی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرآصف علی زرداری سے اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی جارحیت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے خطے کا امن و استحکام خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ اطالوی وزیر نے بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ دریں اثناء صدر نے اپنے بیان میں بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی...
اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہوگیا جب کہ حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا جسکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہنگامی سائرن بج گئے، یمنی میزائل حملے سے ایک ایئرپورٹ کے قریب ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، واقعے کے بعد اسرائیل نے ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو روک دیا۔
چائلڈ کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خصوصی اعلان کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق 3 مئی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور آنے والی جس فیملی نے بھی زرد ( یلو) رنگ کا لباس پہنا ہوگا تو اسے کمپلیمنٹری پاسز ملیں گے۔ یہ پاسز وہ ٹی سی ایس باکس آفس لبرٹی مارکیٹ پبلک پارکنگ سے حاصل کرسکیں گے۔ باکس آفس سہ پہر تین بجے کھل جائے گا۔ یہ پاسز پہلے آئیں پہلے حاصل کریں کی بنیاد پرصرف دو انکلوژرز کے لیے کارآمد ہونگے۔

کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کے حالات بہتر کر رہے ہیں۔ریفارمز کے بعد بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے او پی ڈی کی بندش کسی صورت قبول نہیں ہے۔مریضوں کے علاج و معالجہ...
سٹی 42 : چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کے پاکستان میں براہ راست آپریشن کے بعد پاکستان کے ائیر کارگو ریونیو میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق چائینیز ایس ایف کارگو کی ارومچی-اسلام آباد-ارومچی پروازوں سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ مارچ 2025 میں کارگو چارجز 72.3 ملین روپے تک پہنچ گئے، آخری بڑا ریونیو اضافہ نومبر 2021 میں 49 ملین روپے تھا۔ نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع ترجمان پی اے اے کے مطابق ایس ایف کارگو فی پرواز تقریباً 22,775 کلوگرام سامان لا رہا ہے،کارگو سروس فی الحال ہفتہ میں دو بار دستیاب ہے, چائینا ایس ایف کارگو آپریشنز...
ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔جہاں سے ان 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ 5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچا دیا گیا۔ میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ 5 میتوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نمازِ جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ 1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا...
ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں،سکیورٹی کے سخت انتظامات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بہاولپور(آئی پی ایس) ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔ کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ذرائع کا...
’جیو نیوز‘ گریب ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچا دیا گیا۔5 میتوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نمازِ جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، تہران کی مذمتایران نے اپنے صوبے سیستان (ایرانی بلوچستان) میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ 1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا میں...
ویب ڈیسک: ایران میں قتل کئے جانیوالے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ خصوصی طیارے کے ذریعے لاشوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، میتیں ورثا کےحوالے کر دی گئیں، ایران میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔ جاں بحق 5 افراد کا تعلق بہاولپور کےعلاقے خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک فرد کا تعلق مسافر خانہ سے ہے، احمد پورشرقیہ کے 2 مقتولین کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا ایرانی وزیرخارجہ نے 8 پاکستانیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کیا، عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک...
رواں ماہ 12 اپریل کو ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے سے بہاولپور پہنچا دی گئی ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان سے متصل ایرانی صوبے سیستان میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں کی نعشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کی گئیں۔ بعد ازاں جنہیں خصوصی طیارے سے بہاولپور پہنچایا گیا۔ اس حوالے سے ایران میں پاکستانی مدثر ٹیپو کے مطابق مقتولین کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ اس میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔ تمام متقتولین سیستان میں موٹر مکینک کا کام کرتے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ...
بہاولپور: ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی آمد کے...
ایران کی 8پاکستانیوں کے قتل پر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ نے ٹیلی فون کیا، ٹیلی فونک رابطے میں 8پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے واقعے پر بات چیت کی گئی، عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور نائب وزیراعظم...
ذرائع کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پونچھ میں آزادی پسند سرگرمیوں کے الزام میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ تینوں پر کشمیری عوام کو آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے جموں و کشمیر...
چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے لگی ہے، چین نے اپنی ایئر لائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ بوئنگ طیاروں کی مزید درآمد روک دیں۔ چین نے یہ اقدام امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیا ہے۔ چینی ایئر لائنز کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی کمپنیوں سے آلات اور اسپئر پارٹس بھی نہ خریدیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی تین بڑی ایئر لائنز ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز اور چائنا سدرن ایئر لائنز نے 2025 سے 2027 تک بالترتیب 45، 53 اور 81 بوئنگ طیاروں کی ڈیلیوری کا منصوبہ بنایا تھا۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا...
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بنیادی ٹیرف 45.55 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ای وی چارجنگ اسٹیشنزکو23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان اس طرح صارفین کو 21.98 روپے فی یونٹ کی بڑی ریلیف فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، چارجنگ اسٹیشنز پر لاگو 24.44 روپے فی یونٹ کیپڈ مارجن کو...
ایران کے علاقے سیستان میں قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، چاغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ قتل کئے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان منتقل نہیں کی گئیں ہیں۔ ڈی سی چاغی نے کہا ہے کہ انتظامیہ، ایرانی حکام اور سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے دو روز تک لاشیں تفتان منتقل کرنے کا کہا ہے، ہم نے تفتان سے لاشیں بہاولپور منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرلیے ہیں۔ Post Views: 1
لاہور: ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ پی ایس ایل میں 3 بار کی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائز نے آسٹریلوی کرکٹر الیکس کیری کو جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈرڈیوسن کی جگہ جزوی طور پر شامل کیا تھا۔ تاہم لیگ کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں انکی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے باعث وہ بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے دستبردار ہوگئے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار فرنچائز کے انکے متبادل کیلئے کسی غیر ملکی پلئیر کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا۔...
اقوام متحدہ : یو این چائنیز ڈے 2025 اور پانچویں سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایونٹ کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ،جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ “چائنا ٹریول” کی تھیم پر مبنی یہ ایونٹ دنیا بھر کے تخلیق کاروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ چین میں اپنے سفری تجربات کو ریکارڈ کریں، چین کے رسم و رواج، ثقافتی دلکشی اور جدید ترقی کی نمائش کریں، اور چین کو جاننے اور سمجھنے کے لئے دنیا کو ایک موقع فراہم کریں۔...
دبئی/اسلام آباد: عید الفطر کے بعد اب عید الاضحیٰ 2025 کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذی الحج کا پہلا دن ہوگا۔ چاند صبح 7:02 بجے طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد 38 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ عید کی حتمی تاریخ مقامی چاند کی رویت پر ہی طے ہوگی۔ سرکاری...
عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا,اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اپنے اعلان...
پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ کراچی کنگز نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر اپنی ابتدائی مشقیں کیں۔ جمعہ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں کراچی کنگز اگلے روز ہفتے کو اپنا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے لیے ابتدائی روز فرنچائز میں شامل مقامی کرکٹرز نے تربیت کا آغاز کیا۔ان میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال، عباس آفریدی ،زاہد محمود، فواد علی اور محمد ریاض اللہ سمیت دیگر شامل تھے۔ ابتدائی مشقوں میں ہیڈ کوچ روی بوپار اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی۔ اس موقع پر بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے...
یو اے ای(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق جمعہ، 6 جون 2025 کو منائی جائے گی۔ یہ پیش گوئی امارات فلکیاتی سوسائٹی نے اس ہفتے جاری کی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق ذو الحجہ، جو اسلامی قمری کیلنڈر کا آخری مہینہ ہے، کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے، 28 مئی سے ذو الحجہ کا آغاز ہو گا۔ یہ اعلان امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ چاند 27 مئی کو صبح 07:02 بجے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق نظر آئے گا اور غروب آفتاب کے بعد تقریباً 38 منٹ تک نظر آتا رہے گا، جس سے اس شام اس کے دیکھے جانے...
بیجنگ :چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکی ٹیرف پالیسی پر سخت مخالفت کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنے مفادات کے لیے محصولات بڑھانا یکطرفہ پسندی کا ایک ایسا عمل ہے جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے، معمول کے تجارتی نظام کو کمزور کرتا ہے اور عالمی آٹو انڈسٹری کی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام پر اس کا بہت منفی اثر ہو گا۔ اس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، امریکہ سمیت مختلف ممالک میں صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا اور عالمی معیشت کی بحالی پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء) دنیا کے وہ 30 شہر جہاں 29 مارچ کو عید کا چاند نظر آ جائے گا، مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے 29 مارچ کو کئی اسلامی ممالک میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 10 دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ آج نیوز اور ایکسپریس نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق ایک حیرت انگیز پیشن گوئی کی گئی ہے۔ مصر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) پاکستان کا وہ شہر جہاں 28 رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پاکستانی شہر سمیت دنیا کے کل 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق ایک حیرت انگیز پیشن گوئی کی گئی ہے۔ مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج این ایف سی اور زرعی انکم ٹیکس سے متعلق امور پر بات چیت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش ہے۔ آج مذاکرات میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی خصوصی سیشن ہوگا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں 1250 ارب روپے کمی کا پلان تیار کیا ہے، سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب قرض لینے کا ابتدائی پلان تیار کیا گیا ہے، اور سرکلر ڈیٹ اتارنے کے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، موجودہ وی سی ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت 21 مارچ کو پوری ہوجائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا۔ انھیں look after کا چارج دیا گیا ہے وہ 21 مارچ کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی دوسری چار سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر نعمان احمد اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی کے...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نئی کمپنیوں کے اندراج کی غرض سے ایک معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے رواں سال جنوری میں تین ہزار چار سو سے زائد نئی کمپنیوں کا اندراج کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط سے اُنتالیس فیصد زیادہ ہے۔ یہ ایکمثبت پیشرفت ہے جو پاکستان کے کاروباری ماحول میں ترقی کی علامت ہے۔ نئی اندراج شدہ کمپنیوں میں چھ سو باون کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سے چار سو تریسٹھ تجارت، چار سو گیارہ خدمات اور تین سو گیارہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں کی ہیں۔اس کے علاوہ سیاحت، ٹرانسپورٹ،...
اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نے شرکاء کو حج سے متعلق اور محکمہ اوقاف کی زمین واگزار کروانے کے معاملے پر آگاہ کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ معاونین حج کے لیے این ٹی ایس کا طریقہ کار اپنایا گیا جبکہ معاونین حج کے لیے سی ایس ایس ایس کی طرز پر کوٹہ دیا گیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ این ٹی ایس کا پیپر پچھلی دفعہ دوران پیپر ہی لیک ہوا جبکہ دوران پیپر، پیپر کی ویڈیو بنائی گئی اور وہ ویڈیو لیک کی گئی، وہ ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے۔...
سندھ اسمبلی نے ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور کر لیا۔اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ سول کورٹس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دونوں بل اعتراض لگا کر واپس کیے تھے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج جس بل پر یہ احتجاج کر رہے تھے وہ ان لوگوں نے پڑھا بھی نہیں ہے، اب ہم نے قانون بنا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص وائس چانسلر بن سکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم تعلیمی بورڈز پہلے ہی برباد کرچکا...
گوجرانوالہ: چار شہریوں کو قتل کرکے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار معصوم شہریوں کے قاتلوں کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان چار معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو...
الیکٹرک چارجنگ ( ای وی) اسٹیشنزکو 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ اسٹیشنز کو فی یونٹ بجلی 23 روپے 57 پیسے تک فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔ٹیکسز میں نظرثانی کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 39 روپے میں پڑے گی۔ نیپرا کو حکومتی درخواست میں موقف لیا گیا ہے کہ پہلے سے نافذ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا۔ 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔ ای وی چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ نرخ تقریبا 45 روپے فی یونٹ...
ویب ڈیسک:مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔ یہ لاشیں پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی گئیں، جہاں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے لاشیں وصول کیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، دو میتوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، جبکہ ایک میت کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر، اور اقبال وقاص شامل ہیں۔ صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل پر میتیں وصول کیں اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک اردن اور مصر بے گھر فلسطینیوں کو اپنی پناہ میں لے لیں۔ وائٹ ہاؤس میں میں میڈیا سے گفتگو سے قبل انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ امریکہ کی شمولیت کو روکنے اور اقوام متحدہ کے فلسطینی امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کی فنڈنگ روکنے کے لئے ایک دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ انہوں نے ایک صدارتی یادداشت پر دستخط کیے جس میں ایران کے خلاف ایک سخت پالیسی کو دوبارہ نافذ کیا گیا جس کا مقصد ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اور...
ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے جنوری کے آخری دنوں میں گلیکسی ایس 25 کی رونمائی کی اور فوراً ہی عالمی سطح پر پری آرڈر بُکنگ شروع کر دی۔ کورین کمپنی کے لیے ملکی مارکیٹ کی کیا اہمیت ہے اس کی جھلک کمپنی کی جانب سے ایس 25 سیریز کے پری آرڈر کے حوالے سے بنائے جانے والے نئے ریکارڈ سے جھلکتی ہے۔ دارالحکومت سول سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سیریز کے 13 لاکھ پری آرڈر ریکارڈ ہوئے جو کہ گزشتہ برس کے گلیکسی ایس فلیگ شپ سے تقریباً 10 فی صد زیادہ ہے۔ تاہم، یہ عدد اب تک کی سب سے بلند آرڈر بکنگ (13 لاکھ سے زیادہ یونٹس) سے چوک گیا جو ریکارڈ اگست...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
کراچی: میرے شوہر ندال کو بلوا دو، یہ وہ الفاظ تھے جو پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار اور شادی کی خوائش مند امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس رات بھر ادا کرتی رہیں ۔ پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے فریاد کرتی امریکن خاتون نے اپنے شوہر کی یاد میں کھانا بھی نہیں کھایا اور آرام بھی نہیں کیا۔بس تھوڑی تھوڑی دیر میں ان کے منہ سے یہ ہی الفاظ نکلتے Call my husband, Nadal۔۔۔۔۔۔لیکن وہاں سیکورٹی پر تعینات مرد وخاتوں پولیس اہلکاروں کے پاس ایک ہی جواب دیا تھا۔ We're trying to find Nadal and introduce him to you. Please wait. ہم ندال کو تلاش کرکے آپ سے ملوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انتظار کریں....
کراچی: انٹر بورڈ کراچی میں فرسٹ ایئر میں کامیابی کے کم تناسب (short passing ratio) کے معاملے پر اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی انکوائری این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کے سپرد کردی ہےجو اس معاملے کی تحقیقات کرکےرپورٹ 12 فروری تک اسمبلی کمیٹی کو دیں گے۔ کمیٹی میں گزشتہ برس کی طرز پر ایک بار پھر آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی اور کنٹرولر این ای ڈی کو شامل کیا جارہا ہے، اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسی طرح کا معاملہ گزشتہ برس بھی سامنے آیا تھا جب سندھ میں نگراں حکومت تھی...
چائنا میڈیا گروپ نیوز اور نیو میڈیا سینٹر کی 2025 کے اختراعی پروگراموں کی ریلیز تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی، جہاں 34 مربوط میڈیا پروگرام پروجیکٹس کی نقاب کشائی کی گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کےصدرشن ہائی شیونگ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے چیئرمین رن ہونگ بن،صوبۂ حہ بے کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ چھانگ بن ، اور صوبۂ شائن شی کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ سون ڈا گوانگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر چائنا میڈیا گروپ نیوز اینڈ نیو میڈیا سینٹر کی کے2025 کے اختراعی پروگرامز کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ماحولیاتی...

حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدرآبادکے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نگراں میڈیا و جوائنٹ انچارج ڈسٹرکٹ افتخار قائم خانی، میڈیا انچارج نعیم زئی و رضوان احمد گدی، اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ ،اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی اورناصر حسین قریشی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز حیدرآباد چیپٹر کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران صدر امجد اسلام، عمران ملک، ساجد آرائیں، وہاب منشی ایڈووکیٹ، جاوید چنا، اصغر خانوٹی،عرفان آرائیں،امتیاز کھاوڑ،مبین مگسی، آصف شیخ ،عمران راجپوت،ذوالفقار،یامین قریشی، ندیم خاور کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب حیدرآباد کی صحافی برادری کے مسائل کے حل کا باعث بنے گا۔...
مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج تفویض WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج دے دیا گیا،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی منظوری کے بعد ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کووزارت سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔واضح رہے مریم اورنگزیب کے پاس اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ماحولیات اور جنگلات کے محکمے بھی ہیں۔
لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کی وزارت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ماحولیات، اور جنگلات کے محکموں کی سربراہی بھی کر رہی ہیں۔ سیاحت، آرکیالوجی، اور میوزیم کی وزارت کی اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ، مریم اورنگزیب کو ان شعبوں کی ترقی اور بہتری کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔
بیجنگ : ایشیا ٹورزم ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام 2025 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” ہانگ کانگ اور مکاؤ کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن مہینے کا باضابطہ آغاز ہانگ کانگ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو عوام کے لئے پیش کی گئی ۔ رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں “5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے “خوشگوار اور پرجوش” پروگرام پیش کرے گا۔ حالیہ برسوں میں ، “ہیپی چانیز نیو ایئر” سرگرمیاں دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں...
ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : ایشیا ٹورزم ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام 2025 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” ہانگ کانگ اور مکاؤ کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن مہینے کا باضابطہ آغاز ہانگ کانگ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو عوام کے لئے پیش کی گئی ۔ رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں “5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے “خوشگوار اور پرجوش” پروگرام پیش کرے گا۔ حالیہ برسوں میں...
---فائل فوٹو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے سندھ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ اور غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی تقرری اور عمر کی حد 62 برس کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی سے اس اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے اور جامعات کی تعلیمی آزادی اور تنقیدی سوچ بھی متاثر ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ صوبۂ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ایکٹ 2018ء میں ترمیم کر رہا ہے،...
کراچی: ایچ ای سی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ بیورو کریٹس غیر تعلیمی منتظمین ہیں ان کی بحیثیت وائس چانسلر تعیناتی سے جامعات کو نقصان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے بیورو کریٹس کو غیر تعلیمی منتظمین قرار دیتے ہوئے انہیں وائس چانسلر مقرر کیے جانے کی مخالفت کردی۔ ایچ ای سی نے اس سلسلے میں جامعات کے ایکٹ میں کسی ممکنہ ترمیم کو یونیورسٹیز کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلی کو باقاعدہ ایک مکتوب لکھا گیا ہے جس میں جامعات میں وائس چانسلر کی آسامی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے،وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کررہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق مُلک کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی قیمت میں 44 فیصد کمی کر دی گئی ہے، چارجنگ سٹیشنز کے قیام اور بیٹریوں کے متبادل پوائنٹ سے متعلق ریگولیشنز کا بھی نفاذ پاور ڈویژن کے ادارے نیشنل انرجی کنزویشن اتھارٹی کے تحت کر دیا گیا گیا ہے۔ بے نظیر نشوونما پروگرام:خیبرپختونخوا میںکروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف حکومت کی جانب سے...
“چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے متعلقہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موجودہ مقابلے کا مقصد متحرک اور باصلاحیت نیوز ہوسٹ ٹیلنٹس کو تلاش کرنا اور چائنا میڈیا گروپ کو آل میڈیا ٹیلنٹ ہائی لینڈ کی تخلیق میں تیزی لانے میں مدد کرنا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق 14 جنوری کی شام سات بجے “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کے لئے رجسٹریشن باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔
یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہونے کے بعد پیرس پہنچ گئی۔قومی ایئرلائن کا یورپ کےلیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ پرواز پی کے 749 نے 323 مسافروں کے ساتھ پیرس کےلیے اڑان بھری۔ترجمان کے مطابق مسافر ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پیرس آیا جایا کریں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اب قومی ایئرلائن کی پروازیں بتدریج پورے یورپ میں شروع ہوں گی، برطانیہ اور امریکا کےلیے بھی جلد قومی ایئرلائن کی...