ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نےمتعدد ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کے تبادلےکردیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
سٹی42: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت متعدد ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔
رانا وقاص اشرف کو لٹن روڈ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن تعینات کیا گیا۔سب انسپکٹر محمد خرم کو میو ہسپتال سے انچارج چوکی لکھوکی لگایا گیا۔سب انسپکٹر عمران چٹھہ شاد باغ سے انچارج چوکی میو اسپتال تعینات،عرفان گجر کو نولکھا سے تبدیل کر کے ایس ایچ او مغلپورہ مقرر کیا گیا۔محمد نعمان کو چوکی انچارج سگیاں سے ایس ایچ او نولکھا تعینات کیا گیا۔
سب انسپکٹر انتظار علی انچارج چوکی لکھوکی سے ایس ایچ او لٹن روڈ لگائے گئے، سب انسپکٹر رضوان غفار انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن سے سگیاں تعینات، خرم اقبال انچارج چوکی میو اسپتال سے چوکی لکھوکی تعینات، سب انسپکٹر عبدالرشید انچارج چوکی چلڈرن ہسپتال سے گلدشت ٹاؤن لگائے گئے، ادریس تھانہ رائیونڈ جنرل ڈیوٹی سے انچارج چوکی ٹھوکر نیاز بیگ تعینات، تنویر عمر کو چوکی ٹھوکر نیاز بیگ سے چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا، سب انسپکٹر عمران اسلم تھانہ شاد باغ سے چوکی میو ہسپتال تعینات کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ تبادلے پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور محکمانہ نظم و ضبط کو مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 انچارج چوکی سب انسپکٹر ایس ایچ او کیا گیا
پڑھیں:
سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
ویب ڈیسک : سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ،آئی سی یو میں داخل کروادیا گیا
گزشتہ رات اپنی رہائشگاہ پر آغا سراج درانی کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا ،تکلیف شروع ہونے کے بعد انہیں فوری کراچی ہسپتال لایا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔
ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہورہی ہے اور انہیں جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔
پاکستان کا یو اے ای کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ