تمام آپریشن سرکلز انچارج کل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے،ترجمان آئیسکو
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
تمام آپریشن سرکلز انچارج کل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے،ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کے لیے آئیسکو انتظامیہ نے تمام آپریشن سرکلز میں مورخہ22مئی 2025(بروز جمعرات) صبح 10:00 سے دن 12:00 بجے تک منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
جس کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل بمقام آئیسکو ایف الیون سب ڈویژن ،ایس ای راولپنڈی سٹی سرکل بمقام آئیسکو ظفر الحق روڈ سب ڈویژن راولپنڈی، ایس ای راولپنڈی کینٹ سر کل بمقام آئیسکو مورگاہ سب ڈویژن، ایس ای اٹک سرکل بمقام آئیسکو چھب سب ڈویژن ،ایس ای جہلم سرکل بمقام آئیسکو سوہاوہ سب ڈویژن اور ایس ای چکوال سرکل بمقام آئیسکو سٹی سب ڈویژن تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے جن کی براہ راست نگرانی چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان کریں گے۔ صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل اور تجاویز کے لئے کھلی کچہریوں میں شرکت کریں، مزید معلومات کے لئے کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933-34 پر رابطہ کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہبی لبادے کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث، ویڈیوز سامنے آگئیں پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو،دونوں ملکوں کا مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ رینک کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پہلی تصویر سب نیوز سامنے لے آیا قائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت چیئرمین پی ٹی اے کا کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام، پھر کیا ہوا؟؟ تفصیلات سب...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
حسینیہ امام خمینی تہران میں مجلس عزا کا انعقاد
مجلس عزا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود پزیشکیان سمیت حکام اور عزاداروں نے شرکت کی۔ قاری محمد حسن موحیدی نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی تہران میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود پزیشکیان سمیت حکام اور عزاداروں نے شرکت کی۔ قاری محمد حسن موحیدی نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ حجتالاسلام مهدی اصلانی نے کربلا میں معرکہ حق و باطل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا یزید کیخلاف قیام عاشورا مایوسی کیخلاف امید اور ارداوں کی جنگ تھی۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے درمیان ناامیدی اور مایوسی پھیلانا باطل طاقتوں یعنی حزب الشیطان کا حربہ ہے، اس کا مقابلہ کرنیوالے قلیل گروہوں کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ مجلس عزا میں میثم مطیعی نے مریثہ خوانی کی اور ماتم داری کیساتھ مجلس عزا کا اختتام ہوا۔