ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا، جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے تھے، تاہم ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مزید پروازوں کیلئے حکومتی ہدایت پر پی آئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران میں پھنسے پی آئی اے
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر بدستور بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔