واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں کے مطابق ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں کے مطابق ایران اگلے 3 سال تک ایٹم بم بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو صرف چند مہینوں پیچھے دھکیلا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایران کے افزودہ نیوکلیئر پلانٹ کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطابق ایران کے پاس 9 ایٹم بم بنانے جتنی افزودہ یورینیم کی قسم موجود ہے۔
امریکی میڈیا نے کہا کہ ایران کے لیے اصل چیلنج بم کی تیاری کے ساتھ ساتھ اسے داغنے کا نظام بنانا ہے اور ایران کو ایٹم بم داغنے کا نظام بنانے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایران کے ایٹم بم

پڑھیں:

بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔ ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہاکہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا داعش کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ
  • خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ
  • ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
  • رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، ایک مختصر تجزیہ
  • امریکا ملعون اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرتا تب تک مذاکرات نہیں کریں گے: ایران
  • امریکا جب تک ملعون اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے؛ ایران
  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘