data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی تباہی کا سبب بنے گا۔ سینیٹ اجلاس کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے، اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں ہے، قانونی اور سفارتی جنگ جیتنے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ثانیہ نشتر کی خالی سینیٹ نشست کیلئے 5 امیدوار، انتخابات کل ہوں گے

—فائل فوٹوز

پی ٹی آئی کی مستعفی سینیٹر ثانیہ نشتر کی سینیٹ کی خالی نشست پر کل انتخابات ہوں گے، ان انتخابات میں 5 امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آزاد امیدوار مشال یوسفزئی، صائمہ خالد، مہتاب ظفر کل کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ سے مستعفی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد اور جے یو آئی ف کی شازیہ بھی میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ خالی نشست کے لیے پولنگ کل خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ اکناملک فورم کے پارٹر ادارے مشل پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر چئیرمین سینیٹ سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
  • خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
  • خیبرپختونخوا؛سینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
  • بلوچستان کی تجارتی اور سماجی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کا مطالبہ
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز، پہلا ووٹ سپیکر نے کاسٹ کیا
  • علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا، محسن نقوی طلب
  • ثانیہ نشتر کی خالی سینیٹ نشست کیلئے 5 امیدوار، انتخابات کل ہوں گے