ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، حیفہ اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کردیا، حیفہ اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
قبل ازیں ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو فی الفور دارالحکومت تل ابیب چھوڑنے کی وارننگ دیدی۔ 2 اسرائیلی ٹی وی چینلز کی اپنے اسٹاف کو دفاتر خالی کرنے کی ہدایت۔ ایران نے اسرائیل کا ایک ایف 35 طیارہ مار گرایا۔ ایران نے پہلی بار سپر سانگ میزائل کرلیا۔
Iran is using advanced missiles for the first time, which launch vertically, disappear into the sky, and then head toward the Israel pic.
— Sprinter Observer (@SprinterObserve) June 17, 2025
گزشتہ روز بھی ایران نے 100 سے زائد میزائل داغے۔ ایران کی نئی تکنیک سے اسرائیلی کا دفاعی نظام ناکارہ ہوگیا۔درجنوں میزائل اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ حیفہ، تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر اسرائیلی شہر دھماکوں سے مسلسل گونج رہے ہیں۔
ایرانی حملوں کا نشانہ بن کر مزید 11 اسرائیلی ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے۔ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنتی جا رہی ہیں۔ حیفہ پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
دوسری طرف ایران کے دارالحکومت تہران پر بھی اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، شمال مشرقی تہران میں گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ مہر نیوز نے اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج شائع کی ہے جس میں کئی عمارتوں کے اوپر گہرے سرمئی دھوئیں کی تہیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
#فوری
‼️ اکنون شمال شرق #تهران توسط ارتش #اسرائیل هدف قرار گرفت#سقوط_جمهوری_اسلامی pic.twitter.com/ZfMn0adVn8
— ????️ ققنوس آریایی (@Aryan_phoenix) June 17, 2025
معروف عربی ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ نے بھی بعض ایسی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جن میں تہران کے افق پر دھواں اٹھتا ہوا صاف نظر آ رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہیں۔ اسرائیل نے تین دہائیوں سے امریکی صدور کو دھوکا دے کر جنگیں لڑوائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔