بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے  موقع پر  چائنا میڈیا گروپ  اور قازق صدارتی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کمپلیکس کے اشتراک سے 2025 کی  چین-وسطی ایشا افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیاں  قازقستان کے صدارتی مرکز میں منعقد ہوئیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف نے  اس  تقریب  کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ۔ تقریب میں “چین-وسطی ایشیا میڈیا  تعاون کو مضبوط بنانے کا  انیشی ایٹو ” جاری کیا گیا، چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ متعدد اعلی معیار کے پروگرامز کی نشریات کا آغاز کیا گیا  اور “وسطی ایشیا کا ہزاروں میل کا  سفر” نامی چین-وسطی ایشیا  جوائنٹ  میڈیا رپورٹنگ کی  سرگرمی  کا  کامیاب  اختتام  ہوا ۔ تقریب میں چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سیاسی، معاشی، ثقافتی، میڈیا اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی  150 سے زائد  شخصیات  نے شرکت کی ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن  ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا  میڈیا گروپ ہمیشہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور عوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  چائنا میڈیا گروپ وسطی ایشیا میں میڈیا کے  دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ متعدد شعبوں، شکلوں اور چینلز میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کیا جا سکے اور سی ایم جی ، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کا گواہ، تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ کو  فروغ دینے والا اور چین    اور وسطی ایشیا کے درمیان دوستی بڑھانے ولا  بن سکے ۔ شن  ہائی شیونگ  نے کہا کہ     چائنا میڈیا گروپ  اعلی معیار کی چین وسطی ایشیا میڈیا شراکت داری اور بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں دانشمندی اور طاقت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ چین وسطی ایشیا

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا