چین وسطی ایشیا افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
چین وسطی ایشیا افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور قازق صدارتی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کمپلیکس کے اشتراک سے 2025 کی چین-وسطی ایشا افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیاں قازقستان کے صدارتی مرکز میں منعقد ہوئیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف نے اس تقریب کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ۔ تقریب میں “چین-وسطی ایشیا میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے کا انیشی ایٹو ” جاری کیا گیا،
چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ متعدد اعلی معیار کے پروگرامز کی نشریات کا آغاز کیا گیا اور “وسطی ایشیا کا ہزاروں میل کا سفر” نامی چین-وسطی ایشیا جوائنٹ میڈیا رپورٹنگ کی سرگرمی کا کامیاب اختتام ہوا ۔ تقریب میں چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سیاسی، معاشی، ثقافتی، میڈیا اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی 150 سے زائد شخصیات نے شرکت کی ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور عوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ وسطی ایشیا میں میڈیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ متعدد شعبوں، شکلوں اور چینلز میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کیا جا سکے اور سی ایم جی ، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کا گواہ، تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ کو فروغ دینے والا اور چین اور وسطی ایشیا کے درمیان دوستی بڑھانے ولا بن سکے ۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اعلی معیار کی چین وسطی ایشیا میڈیا شراکت داری اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں دانشمندی اور طاقت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے، چینی میڈیا چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے، چینی میڈیا چین اور قازقستان کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے، چینی صدر شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 11فیصد پر برقرار چینی معیشت کی طویل مدتی بہتری کا رجحان برقرار چین اور وسطی ایشیائی ممالک مشترکہ طور پر مستقبل کے تعاون کا نیا خاکہ تشکیل دے رہے ہیں ، چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔