ڈاکٹر محمد طفیل این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ڈاکٹر محمد طفیل (فائل فوٹو)۔
ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کو چار برس کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔
جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اس سے قبل پرو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز تھے۔
ڈاکٹر محمد طفیل پیشے کے اعتبار سے میکینکل انجینئر ہیں اور ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مددگار 15 کی کارروائی، شہری بازیاب، چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مددگار 15 نے بروقت ردعمل اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا۔ بوٹ بیسن میں حبسِ بے جا میں قید ایک شخص کو بازیاب کرالیا گیا اور سچل میں چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن میں مددگار 15 کو فون موصول ہوئی کہ میرے بھائی اور دوست کو زبردستی قید میں رکھا گیا ہے۔ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوع سے ایک شخص کو بازیاب کرایا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اس دوران سہولت کاروں نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی۔ کالر نے پولیس کے بروقت رسپانس کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح سچل کے علاقے میں مددگار 15 کو شہری کی چھینی گئی ہنڈا 125 موٹرسائیکل سے متعلق اطلاع ملی۔ اہلکاروں نے کالر کی نشاندہی پر لوکیشن پر پہنچ کر موٹرسائیکل برآمد کرلی، تاہم ملزمان اہلکاروں کی آمد سے پہلے فرار ہوگئے۔