اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کی حکومت کو چار سال مکمل ہونے کے بعد ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔

ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان حکمرانوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حالات نہایت خراب ہیں جنہیں حصول تعلیم، نوکری کرنے اور عوامی زندگی میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں خواتین اور لڑکیوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جس کے بغیر ان کے لیے ضروری خدمات اور مدد تک رسائی ممکن نہیں ہو گی۔

17 لاکھ پناہ گزینوں کی واپسی

اوچا نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور پاکستان سے رواں سال 17 لاکھ افغانوں کی واپسی کے نتیجے میں امدادی ضروریات مزید بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان لوگوں کا افغان معاشرے سے تعلق محدود ہے جس کے باعث انہیں پناہ کے حصول اور روزی کمانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بے وسیلہ لوگوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے ہنگامی امدادی فنڈ (سی ای آر ایف) نے حالیہ دنوں 10 ملین ڈالر کے وسائل مہیا کیے ہیں اور افغانستان امدادی فنڈ کے ذریعے مزید وسائل بھی فراہم کیے جانا ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔ رواں سال اس مقصد کے لیے 2.

4 ارب ڈالر درکار ہیں جن میں سے اب تک 624 ملین ڈالر ہی موصول ہوئے ہیں۔ پاکستان نے ملک میں موجود رجسٹرڈ افغان شہریوں کو یکم ستمبر تک واپس جانے کو کہا ہے اور اس کے بعد مزید بڑی تعداد میں لوگوں کی واپسی متوقع ہے جس سے وسائل پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کامزید اضافہ کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.17 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت11.45ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نےاکتوبر کے لیے ایل این جی 2 فیصد تک مہنگی کی تھی، اوگرا نےستمبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں4.08 فیصد اضافہ
  • سیالکوٹ سے اغوا 13 سالہ کم سن بچی افغانستان منتقل، 50 لاکھ تاوان طلب
  • پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟
  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • پتنگ کیوں اڑائی، باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا
  • ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
  • پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کیلیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
  • پاکستان سے تجارت کم کرنا طالبان رجیم کو کتنا مہنگا پڑے گا؟
  • اہل تشیع کیساتھ دینی اقدار کے فروغ کے لئے تعاون برقرار رہیگا، افغان طالبان
  • طالبان نے افغانستان میں منشیات فیکٹریاں بند کیں تو یہاں شروع ہوگئیں، جج سپریم کورٹ