انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایلکس ہیلز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہی ہے۔ وہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا، اور مجھے مداحوں اور فرنچائز کی طرف سے جو سپورٹ ملی ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 109 رنز سے کامیابی

ان کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے اپریل میں واپس سائن کیا، تو میں واقعی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل کے لیے اسکواڈ کے ساتھ شامل ہونے کا منتظر تھا۔ پی ایس ایل کی تاریخوں میں تبدیلی کے ساتھ، مجھے کچھ کمٹمنٹس میں ردوبدل کرنا پڑا لیکن میں پاکستان میں سرخ رنگ میں واپس آکر بالکل خوش ہوں۔

???? He’s back in Red ????

Welcome home, @AlexHales1! #HaleStorm rejoins Islamabad United for #HBLPSLX and the hunt #4TheDream continues!

Read more: https://t.

co/pY4cbjvEIf#UnitedWeWin #3xChampions pic.twitter.com/Viv2prVoFn

— Islamabad United (@IsbUnited) May 14, 2025

ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، ٹیم جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچز جتوا سکوں اور اگلے مرحلے میں پہنچ کر ٹائٹل کا دفاع بھی کروا سکوں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب کھیلے جائیں گے؟ نئی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔

پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پی ایس ایل بند کرنے آئے تھے لیکن افواج پاکستان نے آئی پی ایل بند کردیا‘

یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور انڈیا کے مابین مسلح جھڑپوں اور سیکیورٹی صورتحال مخدوش ہونے کے بعد پی ایس ایل کے میچز پہلے دبئی منتقل کرنے اور پھر غیر معینہ مدت کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پوائنٹ ٹیبل کی صورتحال کیا ہے؟

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹ ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے، جس نے 9 میچز کھیلے ہیں اور 6 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کنگز نے 8 میچ کھیلے ہیں اور 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 میچز کھیلے ہیں اور 5 میں کامیابی سمیٹ کر تیسرے نمبر پر پراجماں ہے۔

لاہور قلندرز نے 9 میچز کھلیے ہیں، 4 میں کامیابی حاصل کی ہے، لاہور قلندرز کی 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہے، پشاور زلمی نے 8 میچز کھیلے ہیں، 4 میں کامیابی حاصل کی ہے اور 5 نمبر پر پوائنٹ ٹیبل پر موجود ہے۔

ملتان سلطانز نے 9 میچ کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد یونائیٹڈ انگلینڈ ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کرکٹر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ انگلینڈ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کرکٹر میں کامیابی حاصل کی ہے اسلام ا باد یونائیٹڈ کھیلے ہیں اور پوائنٹ ٹیبل کراچی کنگز پی ایس ایل نے 9 میچ کے ساتھ مئی کو کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما  رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عددالت نے رئوف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی، رئوف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ رئوف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے، وکیل کے مطابق رئوف حسن کینسرکے مریض ہیں جنہیں چیک اپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر پر ایف آئی اے کا مقدمہ ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں، وکیل نے دلائل دیئے کہ محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل؛ وارنر کے بعد ہیلز نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10 کے نئے شیڈول کا اعلان ہوگیا، میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
  • ڈیوڈ وارنر سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلیں گے، آسٹریلوی میڈیا کی تصدیق
  • پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب کھیلے جائیں گے؟ نئی تاریخوں کا اعلان ہوگیا
  • پی ایس ایل 10کے بقیہ 8 میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے، تفصیلات سب نیوز پر
  • پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
  • متعدد غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں