کراچی:

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں گرمی کی لہرکے بڑھتے ہوئے خطرے سے شہریوں کو بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات انتہائی درجہ حرارت سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیے عوامی بیداری، صحت کی حفاظت اور حکومتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

گرمی سے متعلقہ بیماریوں کو پہچاننا اور ان کاعلاج: پی ایم اے ہیٹ ویو کی علامات کا خاکہ پیش کرتا ہے، جیسے شدید پسینہ آنا، چکر آنا اور متلی ہونا۔ ان علامات کی صورت میں متاثرہ افراد کو ٹھنڈی جگہ پر لے جانے، پانی پلانے اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اگر علامات 30 منٹ سے زیادہ برقرار رہیں تو طبی مدد حاصل کریں۔ ہیٹ اسٹروک ایک طبی ایمرجنسی ہے جس کی خصوصیت گرم جلد، الجھن اور بے ہوشی ہے۔ فوری کارروائی میں جسم کو ٹھنڈا کرنا اور اسپتال کی فوری منتقلی شامل ہے، بے ہوشی  کی صورت میں پانی وغیرہ مت پلائیں۔

عام احتیاطی تدابیر: PMA عوام کو براہ راست سورج کی تپش سے بچنے کا مشورہ دیتی ہے، خاص طور پر صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طورپر گھر سے مت نکلیں اگر ایسا ناگزیر ہو تو اپنے لئے سایہ دار جگہ تلاش کریں۔ ہلکا لباس پہنیں اور باہر نکلتے و قت سرکو ڈھانپیں، ٹوپی یا چھتری کا استعمال کریں۔

پانی اور غذائیت: گرمی کی لہر کے دوران پانی پیتے رہنا بہت ضروری ہے۔ لوگوں کو روزانہ 15-20 گلاس پانی یا تازہ جوس پینا چاہیے، یہاں تک کہ پیاس کے بغیر بھی پانی پیتے رہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ہلکا پھلکا، گھر کا پکا ہوا کھانا کھائیں جبکہ تلی ہوئی یا مسالہ دار کھانوں سے پرہیز کریں۔ نہانے اور گیلے کپڑوں کا استعمال جسم کے درجہ حرارت کو صحیح رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

کمزور لوگوں پر خصوصی توجہ: بچے، بوڑھے اور باہر دھو پ میں کام کرنے والے افراد کوخصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، بشمول بار بارپانی پینا، ٹھنڈک کے اقدامات اور گرمی کی تپش سے دور رہنا۔ دھوپ میں کام کرنے والے باقاعدگی سے وقفہ لیں اور حفاظتی لباس پہنیں۔

حکومت سے اپیل: پی ایم اے حکام سے بلا تعطل بجلی اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرز قائم کرنے اور عوامی آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اضافی سہولیات جیسے پبلک شیڈز اور موبائل ہیلتھ یونٹس کی تشکیل کی سفارش کی جاتی ہے۔

ان ہدایات پر عمل کرنے سے گرمی سے متعلق بیماریوں کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے اور پاکستان میں ہیٹ ویو کے موسم میں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات 37AA اور 37B، بینک لین دین پر غیر منصفانہ ٹیکسوں، اور کاروبار دشمن پالیسیوں کے خلاف 19 جولائی کی ہڑتال میں ایف پی سی سی آئی اور ملک بھر کے تمام بڑے چیمبر آف کامرس کے بعد تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے کے سی سی آئی کے صدر جاوید بلوانی کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پرکہا کہ نارتھ کراچی کی تمام صنعتیں 19 جولائی کو صنعتی پیداواری عمل بند رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات 37AA اور 37B، بینک لین دین،ایف بی آر افسراسن کو دیئے گئے غیرمعمولی اختیارات،غیر منصفانہ ٹیکسوں، اور کاروبار دشمن پالیسیوں کے خلاف نارتھ کراچی کے صنعتکار 19جولائی کوسراپا احتجاج ہونگے اور یہ ایک دن کی علامتی ہڑتال ہوگی۔ فیصل معیز خان نے کہا کہ صدر کے سی سی آئی جاوید بلوانی کے ساتھ ہم آواز رہتے ہوئے کراچی کی تاجروصنعتکار برادری مذکورہ قوانین کے خلاف آواز بلند کرے گی جو کہ تاجر اور صنعت دشمن ہیں۔ دوسری جانب صدرفیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(فباٹی) شیخ محمدتحسین،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری اورکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری نے بھی انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات 37AA اور 37B، بینک لین دین پر غیر منصفانہ ٹیکسوں، اور کاروبار دشمن پالیسیوں کے خلاف19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن کا ائیر انڈیاحادثے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار
  • 26 لاکھ ٹن چینی ذخیرہ ہوچکی کریک ڈاؤن ہو تو قیمت 150 ہوجائیگی، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن
  • تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی
  • کراچی چیمبر کی حمایت؛ 19 جولائی کو جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان
  • کراچی چیمبر کی حمایت، 19 جولائی کو جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
  • ملک بھر میں 11 سے17جولائی تک مون سون بارشیں، طغیانی کا خطرہ ،الرٹ جاری
  • وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ