مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، سام سنگ گلیکسی نے پھر تہلکہ مچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
گزشتہ سے پیوستہ ہفتے تنزلی کے بعد سام سنگ کی گلیکسی سیریز نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔
مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں ٹاپ فائیو میں سام سنگ کے تین اسمارٹ فونز موجود ہیں۔
تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج بالترتیب دوبارہ پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
آنر 400 پرو فائیو جی تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی پانچویں، شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی چھٹے اور ویوو ایس 30 پرو مِنی 5 جی (نئی انٹری) ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو آٹھویں، ویوو آئی کیو او او نیو 10 فائیو جی نویں اور 10 ویں نمبر پر ایپل آئی فون 16 پرو میکس موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی اسمارٹ فونز
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا. شیر افضل مروت کا الزام
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے، بانی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں، وہ یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں.(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کا بیٹا شہر میں دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسری بہن کا بیٹا جیل میں ہے، جو الزامات حسان نیازی پر ہیں وہی علیمہ خانم کے بیٹے پر بھی ہیں علیمہ خانم وضاحت دیں ان کابیٹا کیوں آزاد ہے اور حسان نیازی کیوں جیل میں ہے؟ علیمہ خانم نے پی ٹی آئی میں انتشار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، کبھی علی امین گنڈا پور تو کبھی بیرسٹر سیف پر تنقید انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا سب کو متنازع بنایا ہے. ایک سوال پر شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے بیرسٹرسیف کو فائنل سینیٹ امیدواروں کی فہرست دی تھی، علیمہ خانم نے بیرسٹرسیف کو بلوا کر کہا کہ فہرست کو تبدیل کریں شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے واضح کیا سابق وزیراعظم نے فہرست دی ہے تبدیل نہیں کرسکتا، فہرست میں مشال یوسفزئی کا بھی نام تھا جو علیمہ خانم کو پسند نہیں تھا مشال یوسفزئی بشری بی بی کے قریب ہیں اس لیے علیمہ خانم کی دشمن ہیں، جو بھی بشری بی بی کے قریب ہوگا علیمہ خانم ان کی دشمن بن جائیں گی انہوں نے کہاکہ علیمہ خانم نے آج تک نہیں بتایاکہ2002میں26کروڑ کا گھرکیسے خریدا، علیمہ خانم کے ساتھ ایک خاتون تھی ان کے پیسے ہتھیائے وہ عدالتوں میں گئی.