عدالتی حکم کے باوجود ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کو چارج لینے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان ( ایچ ای سی) نے عدالتی احکامات پر بحال کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم کو چارج لینے سے روک دیا۔
ڈاکٹر ضیا القیوم جب اپنے عہدے کا چارج لینے ایچ ای سی کے دفتر پہنچے تو انکی گاڑی کو ایچ ای سی کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
اس موقع پر ایچ ای سی کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کردیے گئے اور گیٹ پر موجود حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحال
یاد رہے کہ عدالت نے ڈاکٹر ضیا القیوم کو پیر کی صبح عہدے پر بحال کیا تھا جس کے بعد وہ جوائننگ کیلئے ایچ ای سی پہنچے تھے۔
ڈاکٹر ضیا القیوم کے مطابق ان سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی اور انہیں دفتر میں داخلے سے روکنے کیلئے ہراساں کیا گیا، کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔
یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ضیا القیوم کو 21 مئی کو عہدے سے برطرف کردیا تھا، پیر کی صبح عدالت نے انکی برطرفی کے اقدام کو اگلی سماعت تک معطل کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر ضیا القیوم بحال ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ضیا القیوم نے ای میل کے ذریعے ایچ ای سی کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور ای میل پر جوائننگ بھی دے دی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ڈاکٹر ضیا القیوم ایچ ای سی
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کی سروس بحال، کوئٹہ سے پشاور روانہ
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک دن معطلی کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی سروس جمعے کے روز معطل کی گئی تھی، جو آج بحال کر دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ بولان میل کل (ہفتہ) کے روز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور جعفر ایکسپریس سروس بحال کوئٹہ