امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو "بطور کافی" نقصان پہنچا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جوہری بم سے بہت دور چلا گیا ہے۔ امریکی مجلے پولیٹیکو کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے دعوی کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو "بطور کافی" نقصان پہنچا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ (ایران) آج جوہری ہتھیاروں سے بہت دور پہنچ گیا ہے، اُس وقت کی نسبت کہ جتنا وہ صدر (ٹرمپ) کے اس جرأت مندانہ اقدام (ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے) سے قبل تھا! امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سمجھنے کی بہت زیادہ اہمیت ہے کہ (ایرانی جوہری پروگرام کے) مختلف اجزاء کو اہم، بلکہ بہت اہم اور وسیع نقصان پہنچا ہے جبکہ ہم اس بارے مزید جاننے کی کوشش کر رہے ہیں!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ ایرانی جوہری نے دعوی

پڑھیں:

یورپ سلامتی کونسل کو ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے غلط استعمال نہ کرے، سید عباس عراقچی

اپنی آسٹرین ہم منصب سے ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ و صیہونی حملے کی مذمت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آج آسٹریا کی وزیر خارجہ "بیٹ مینل رائسینگر" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس ملاقات میں ایران اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات نیز علاقائی و بین الاقوامی واقعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں انہوں نے جوہری معاملے کے حوالے سے ایران کے ذمہ دارانہ رویے كی یقین دہانی کرائی، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ و صیہونی حملے کی مذمت کریں۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جرمنی، برطانیہ و فرانس پر مشتمل یورپی مثلث اور سلامتی کونسل کے دیگر رکن ممالک کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج سے آگاہ رہنا چاہئے۔ ان ممالک کو چاہئے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے سلامتی کونسل کے غلط استعمال سے گریز کریں۔ دوسری جانب آسٹریا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے سفارتی طریقہ کار کو برقرار رکھنا چاہئے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر امریکا اسرائیل حملہ خطے میں امن پر کاری وار تھا، صدر مسعود پیزشکیان
  • دباؤ میں ایران یورینیم کی افزودگی ترک نہیں کرے گا، خامنہ ای
  • آج ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کروں گا .صدرمیکرون
  • امریکی ٹیرف سے انڈیا کو کتنا نقصان پہنچا؟ ششی تھرور نے بتا دیا
  • جوہری معاہدے کے بارے امریکہ اور یورپ کا ایران کیخلاف دباؤ کا مشترکہ منظر نامہ
  • نیو یارک میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان مذاکرات کی تفصیلات
  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش بیکار ہے، امریکی وزیر خارجہ
  • 1965 میں جنگ بندی سے قبل بھی بھارتی افواج کو بڑا نقصان پہنچا
  • یورپ سلامتی کونسل کو ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے غلط استعمال نہ کرے، سید عباس عراقچی
  • سیلاب سے نارووال کو شدید نقصان پہنچا، فصلوں کو بچانا ہے: احسن اقبال