یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں ادارے کے مشن سے وابستہ چار اہلکاروں کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ واقعہ 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب امن کاروں کی بکتر بند گاڑی بنگوئی سے بامباری جاتے ہوئے دریائے اومبیلا ایمپوکو میں گر گئی۔ اس حادثے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاپتہ ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے تمام اہلکار مشن کے پولیس یونٹ میں تعینات تھے اور ان کا تعلق جمہوریہ کانگو سے تھا۔اقوام متحدہ کے ترجمان ستیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے ہلاک ہونے والے امن کاروں کے خاندانوں اور کانگو کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
(جاری ہے)
امن کاروں کو خراج تحسینانہوں نے اس مشکل وقت میں مشن کے ساتھ یکجہتی اور وسطی جمہوریہ افریقہ کے حکام اور لوگوں کے لیے ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کیمرون سے تعلق رکھنے والے غوطہ خوروں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو اس حادثے میں لاپتہ ہونے والے اہلکاروں کو ڈھونڈنے کے لیے مشن کی مدد کرتے رہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے امن کاروں کی لگن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جو مشکل ماحول میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں امن قائم کرنے کے لیے مشن سے وابستہ مردوخواتین اہلکاروں کے عزم اور قربانی کو سراہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امن کاروں کاروں کی کیا ہے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔