ایران میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق 8پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچ گئیں۔
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔جہاں سے ان 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ 5 میتوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقے خانقاہ شریف، 2 میتوں کو احمد پور شرقیہ اور 1 کو شجاع آباد پہنچا دیا گیا۔ میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ 5 میتوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانقاہ شریف گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، 2 میتوں کی نمازِ جنازہ محراب والا اور چکی موڑ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ 1 جاں بحق نوجوان کی نمازِ جنازہ شجاع آباد کے علاقے ساندھی والا میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ 12 اپریل کو 8 پاکستانی شہریوں کو سیستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں سوگ کا سماں ، سیاحوں کے 25 تابوت سرینگر سے بھارت روانہ
سرینگر(اوصاف نیوز) پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت پر قاضی گنڈ سے کرناتک کشمیرکی فضا سوگوار ہے ، کشمیر میں ہر گھر جیسے ماتم کناں ہے اور ہر طرف سوگ کا سماں ہے ۔
کشمیری میڈیا کے مطابق 25 سیاحوں کے تابوت پولیس کنٹرول روم سرینگر لائے گئے جہاں سے انہیں گاڑیوں کے قافلے میں ایئرپورٹ پہنچا کر انہیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ۔ اس حملے میں قریباً 13 افراد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے سرحد پر فوج دستے ،ٹینک اوربھاری ہتھیار پہنچا دیئے